کاروبار

ایرانی تیل کے کاروبار کا حکم

فتوی نمبر :
81715
| تاریخ :
2025-02-27
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

ایرانی تیل کے کاروبار کا حکم

السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں لوگ ایرانی تیل کا کاروبار کرتے ہیں ایرانی تیل کو باڈر سے اپنی گاڑیوں میں لوڈ کرکے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پہنچاتے ہیں چونکہ راستے میں پولیس اور ایف سی کے چیک پوسٹوں پر انھیں رشوت دیتے ہیں کیونکہ بغیر پیسے دینے کے انھیں جانے نہیں دیتےاب پوچھنا ہے کہ کیا یہ کاروبار کرنا جائزہے اور کیا یہ رشوت کے حکم میں آتا ہے یا نہیں جبکہ بلوچستان میں اس کے علاوہ اور ذریعہ معاش نہ ہونے کے برابر ہےاسی طرح مزدوروں کا تیل والوں کے پاس کام کرنااور تیل کی گاڑیوں کو چلانا جائز ہےیا نہیں نیز ڈرائیور کی کمائی اور مالک کی کمائی کا کیا حکم ہےکیا یہ رشوت کے زمرے میں نہیں آتا جواب عنایت فرماکر مشکور فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایرانی تیل لانا اور بارڈر پر اس کو گزارنا چونکہ قانونی طور پر ممنوع ہے، اور پکڑے جانے کی صورت میں مال ، جان اور عزت و آبرو کو نقصان پہنچنے کا بھی شدید خطرہ ہوتا ہے، اس لیے ایسا کاروبار کرنا شرعا بھی ممنوع اور ناجائز ہے۔ جبکہ اس کام کے دوران جہاں جہاں پیسے دیئے جاتے ہیں وہ بھی شرعا رشوت کے حکم میں ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، جس سے اجتناب لازم ہے۔
جبکہ تیل کی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیور چونکہ اس ناجائز کام میں براہ راست معاونت کررہے ہوتے ہیں اس لیے ان کا یہ عمل بھی شرعا ناجائز ہے، تاہم تیل فروخت کرنےیا گاڑی چلانے سے حاصل ہونے والی آمدنی مالک یا ڈرائیور کے لیے حرام نہیں ہوتی۔

مأخَذُ الفَتوی

في أحكام القرآن للجصاص: باب في طاعة أولي الأمر قال الله تعالى : { يا أيها الذين آمنوا أطيعوا الله وأطيعوا الرسول وأولي الأمر منكم } .
قال أبو بكر : اختلف في تأويل أولي الأمر ، (إلى قوله) وعن ابن عباس رواية وأبي هريرة : " أنهم أمراء السرايا " .ويجوز أن يكونوا جميعا مرادين بالآية ؛ لأن الاسم يتناولهم جميعا ؛ لأن الأمراء يلون أمر تدبير الجيوش والسرايا وقتال العدو ، والعلماء يلون حفظ الشريعة وما يجوز مما لا يجوز ، فأمر الناس بطاعتهم والقبول منهم ما عدل الأمراء والحكام وكان العلماء عدولا مرضيين موثوقا بدينهم وأمانتهم فيما يؤدون ؛ وهو نظير قوله تعالى : { فاسألوا أهل الذكر إن كنتم لا تعلمون } .
ومن الناس من يقول : إن الأظهر من أولي الأمر ههنا أنهم الأمراء اه (4/443)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدابراہیم خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81715کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات