محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم!
میرے پاس ایک لاکھ روپیہ ہے ، کیا میں اس رقم کو کسی کے حوالہ اس شرط پر کر سکتا ہوں کہ وہ اس سے کاروبار کرے ،اور ہر مہینہ ۲۵۰۰ روپے مجھے دیوے، اس حال میں کہ میرا ایک لاکھ بھی اس کے پاس (واجب الادا ) محفوظ ہو ؟
مذکور صورت شرعاً جائز نہیں، البتہ جائز صورت یہ ہے کہ کسی کو کاروبار کیلئے رقم دیکر فیصد یا حصہ مثلاً آدھا، تہائی، چوتھائی وغیرہ کے حساب سے منافع کی تعیین کر لی جائے تو شرعاً جائز اور درست ہوگا ۔
ففي الهداية شرح البداية: قال ومن شرطها أن يكون الربح بينهما مشاعا لا يستحق أحدهما دراهم مسماة من الربح لأن شرط ذلك يقطع الشركة بينهما ولا بد منها كما في عقد الشركة اھ (3/ 202) -
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0