شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر نے پہلی بیوی کو دوسری شادی سے قبل حج کرایا ہو تو کیا اس پر اب دوسری بیوی کو بھی حج کرانا لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
80852
| تاریخ :
2025-01-23
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر نے پہلی بیوی کو دوسری شادی سے قبل حج کرایا ہو تو کیا اس پر اب دوسری بیوی کو بھی حج کرانا لازم ہوگا؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! میرا سوال یہ ہے کہ :1۔ میں نےاپنی بیوی کو ایک گاڑی ہدیہ کی ،اس کے کچھ عرصے بعد میں نے دوسری شادی کرلی ،اب سوال یہ ہے کہ اگر میں دو سری بیوی کو گاڑی تحفہ دیتا ہوں ، تو کیا اس معاملہ میں مجھے برابری کرنی ہوگی یا جتنی رقم میں دوسری بیوی پر گاڑی کے سلسلے میں خرچ کر رہا ہوں ، کیا پہلی بیوی کو بھی دینی چاہیئے ؟
2: میری پہلی بیوی نے 2006ء میں میرے ساتھ حج کیا تھا، میری دوسری بیوی نے اپنے پہلے شوہر کے ساتھ 2019 ءمیں حج کیا تھا ، اب اگر میں اپنی دوسری بیوی کو اپنے ساتھ حج کرواتا ہوں ، تو کیا مجھے اپنی پہلی بیوی کو بھی حج کر وانا چاہیئے ؟ یعنی دونو ں بیویاں پہلے ایک ایک حج کر چکی ہیں ، اب چونکہ دوسری میرے ساتھ حج کرنا چاہتی ہے تو کیا مجھے اس سلسلہ میں برابری کرنی چاہیئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ قرآن مجید اور احادیثِ مبارکہ میں ایک سے زائد بیویوں کے درمیان عدل اور انصاف کی بڑی تاکید اور کسی ایک کا زیادہ خیال رکھنے اور دوسرے کے حقوقِ واجبہ میں کمی کوتاہی کرنے پر سخت وعیدیں وارد ہوئیں ہیں،چنانچہ حدیثِ شریف میں آتا ہے کہ جس شخص کی دنیا میں دو بیویاں ہوں اور کسی ایک بیوی کا زیادہ خیال رکھے اور دوسری بیوی کے حقوق میں کوتاہی کرے تو قیامت کے روز جب وہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں حاضر ہوگا ،تو اس کے جسم کے ایک طرف کا حصہ شل اور فالج زدہ ہوگا،البتہ دونوں کے حقوقِ واجبہ ادا کرنے کے بعد کسی ایک کی طرف قلبی میلان زیادہ ہو اور دوسری کی طرف کم ہو تو اس پر کوئی مؤاخذہ نہیں،
لہذا سائل پر دوسردی شادی کے بعد اپنی دونوں بیویوں کے درمیان حقوقِ واجبہ جیسے شب باشی (رات گذارنا) نان ونفقہ (کھانا، پینا، لباس وغیرہ) اور رہائش ( دونوں کا کمرہ یا گھر ایک جیسے ) دینے میں برابری کرنا ضروری ہے۔ البتہ دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی کو دی جانے والی اشیاء اب دوسری بیوی کو دینا لازم اور ضروری نہیں، اسی طرح اگر دونوں بیویاں اپنا فرض حج ادا کرچکی ہوں تو اس کے بعد نفل حج کیلئے دونوں کا سائل کے ساتھ جانا ضروری نہیں، بلکہ سائل حسب سہولت کسی کو بھی لیجانے کا اختیار رکھتا ہے، جس میں کسی ایک تعیین کیلئے قرعہ اندازی بھی کی جاسکتی ہے، اور اگر دونوں کو ساتھ لیجانے کی استطاعت ہو تو دونوں کو ساتھ لیجانا بلاشبہ باعث فضیلت ہے، جبکہ سائل نے اگر پہلی بیوی کو اس کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے گاڑی گفٹ کی ہو لیکن دوسری بیوی کو فی الوقت مستقل گاڑی کی ضرورت نہ ہو تو انہیں گاڑی گفٹ کرنا ضروری نہ ہوگا، لیکن آتے جاتے ان کیلئے گاڑی کی سہولت بھی اسی طرح میسر ہونا ضروری ہےجو پہلی بیوی کو حاصل ہے، تاکہ دونوں میں عدل اور مساوات کا لحاظ رکھا جا سکے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80852کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات