میں میم نے اپریل 2024 میں میرے شوہر سے شادی کی ۔ یہ میرا دوسرا نکاح ہے اور میرا پہلا نکاح 2014 میں طلاق کے نتیجہ میں ختم ہوا ، میری ایک بیٹی ہے پہلے نکاح سے جو 30 جون 2012 کو پیدا ہوائی تھی ، اور اب بارہ سال کی ہے ، کیا میری بیٹی کے لئے میرا دوسرا شوہر محرم ہے ؟ جزاکم اللہ خیراً !
صورت مسئولہ میں جب سائلہ کے دوسرے شوہر نے ہمبستری کر لی تو اس سے دوسرا شوہر سائلہ کی بیٹی کے لئے محرم بن چکا ہے، لہذا اس پر محارم کے احکام لاگو ہوں گے، چنانچہ ان کا آپس میں پردہ لازم نہیں ۔
کما فی البدائع: أما بنت زوجتہ فتحرم علیہ بنص الکتاب العزیز اذا کان دخل بزوجتہ فان لم یکن دخل بھا فلا تحرم لقولہ تعالی: و ربآئبکم التی فی حجورکم من نسائکم الّتی دخلتم بھن فإن لم تکونوا دخلتم بھنّ فلا جناح علیکم ( النساء: 23 ) و سواء کانت بنت زوجتہ فی حجرہ أو لا عند عامۃ العلماء إلخ ( فصل فی بعض المحرمات، ج: 3، ص: 413، ط: دار الحدیث )۔
و فی رد المحتار: قولہ ( بنت زوجتہ الموطوئۃ ) أی: سواء کانت فی حجرہ: أی: کنفہ و نفقتہ أو لا، و ذکر الحجر فی الآیۃ خرج مخرج العادۃ أو ذکر للتشنیع علیھم کما فی البحر، و احترز بالموطوئۃ عن غیرھا فلا تحرم بنتھا بمجرد العقد إلخ ( فصل فی المحرمات، ج: 4، ص: 110، ط: رشیدیۃ )۔