احکام ستر

مرد کا گھر کی عورتوں کے سامنے صرف دھوتی پہن کر گھومنے کا حکم

فتوی نمبر :
25681
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / احکام ستر

مرد کا گھر کی عورتوں کے سامنے صرف دھوتی پہن کر گھومنے کا حکم

میرے والد گھر میں صرف دھوتی پہن کر گھومتے ہیں،ان کی عمر پچاس سال ہے،گھر میں بہو اور بیٹیاں ہیں،دھوتی بسا اوقات اوپر ہوجاتی ہے اور مخصوص حصے ظاہر ہوجاتے ہیں، تو شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟ گھر میں ایسی حالت میں رہنا جب کہ وہ دن رات گھر میں ہوتے ہیں تو ایسے میں کیا کرنا چاہیئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ستر جوکہ مرد کے لئے ناف سے لے کر گھٹنوں تک کا حصہ ہے، چھپانا لازم ہے،چاہے وہ دھوتی،لنگی سے ہو یا کسی اور کپڑے وغیرہ سے، البتہ بہتر اور مناسب یہ ہے کہ مکمل لباس پہنا کرے،تاکہ کسی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو اور گھر کی خواتین کے سامنے بے پردگی ہونے کی وجہ سے ان کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: والرابع ستر عورته ،وجوبه عام ولو فی الخوۃ علی الصحیح اھ (1/ 404)۔
وفی البحر الرائق: (قوله وھی من تحت سرته الیٰ تحت رکبته) ای ما بینھما فالسرۃ لیست بعورة والرکبة عورۃ اھ (1 /269)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 25681کی تصدیق کریں
0     860
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بیماری کی وجہ سے زیرِ ناف بال کسی دوسرے شخص سے صاف کرانا

    یونیکوڈ   احکام ستر 0
  • خاتون ٹیچر کا لڑکوں کو ٹیوشن پڑھانے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام ستر 0
  • عورتوں سے کام کاج کرانے سے کیا روزی حرام ہوگی؟

    یونیکوڈ   احکام ستر 0
  • مرد کا گھر کی عورتوں کے سامنے صرف دھوتی پہن کر گھومنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام ستر 0
  • عورت کیلئے ملازمت پر جانے کی شرائط

    یونیکوڈ   احکام ستر 0
Related Topics متعلقه موضوعات