کاروبار

بلٹی رسید پر پیسے لینے کی جائز صورت

فتوی نمبر :
80493
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

بلٹی رسید پر پیسے لینے کی جائز صورت

ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ گاڑی والا جو بھی مال لا تا ہے ،تو جہاں پر خالی ہوتا ہے، تو اکثر وہاں پر کرایہ نہیں دیتا ، یہ کرایہ پھر دفتر میں ملتا ہے،اسی دن یا ایک دو تین تا آٹھ دس دن بعد بھی مل سکتا ہے،تو یہ بیلٹی پھر گاڑی والا ہم لوگوں کو دیتا ہے، سو یا دو سو روپے تک ہم لوگ گاڑی والے کو کم دیتے ہیں ،یعنی اگر 8000 روپے بیلٹی ہو تو ہم گاڑی والے کو 7850 روپےدیتے ہیں، یہ سویا دو سو روپے ہمارای مزدوری ہوتی ہے، اس میں ہم پر خرچہ بھی کرتے ہیں، بس مزدہ کرایہ اور روٹی وغیرہ اور اس میں بینک،ڈاکہ چور ی، گم ہو جانا، جیب مار نا، یہ بھی ہو سکتا ہے اور ہوا ہے۔ قرآن اور سنت میں جیسا ٹھیک ہو، ہم ویسا کر ینگے انشاء اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکورہمعاملہ کرنا شرعاً جائز نہیں ، البتہ اس معاملے کو جائز طریقہ سے کرنا بھی ممکن ہے، وہ اس طرح کہ بنیادی طور پر اس معاملہ میں الگ الگ دو عقد کریں، ایک یہ کہ ٹرک ڈرائیور یا گاڑی کا مالک اپنی رسید یعنی ووچر کی رقم وصول کرنے کیلئے رقم دینے والے کو اپنا وکیل بنائے ،اس طور پر کہ فلاں تاریخ ،فلاں دن اور فلاں شخص سے ہماری اتنی رقم مثلا ۱۰۰۰۰ روپے وصول کر لیں ، پھر جتنی رقم اس بل سے کاٹنی ہے، وہ رقم باہمی رضا مندی سے باقاعدہ اجرت کے طور پر طے کرلیں کہ میں اتنی رقم اجرت میں لوں گا، اس کے بعد رقم دینے والے شخص سے کہے کہ آپ مجھے مثلاً ۹۵۰۰ روپے قرض دیدیں ،اور مقررہ تاریخ پر آپ جب یہ بل وصول کریں ، تو میں نے آپ سے جو ۹۵۰۰ روپے قرض لیے ہیں،یہ اس ۱۰۰۰۰ روپے سے وصول کر لینا اور باقی ۵۰۰ روپے آپ کے آنے جانے اور محنت وغیرہ کی مزدوری ہے، اس لئے وہ باقی یعنی 500 روپے میں آپ کو اجرت مقررہ میں چھوڑتا ہوں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فضل الرحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80493کی تصدیق کریں
0     757
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات