انشورنس یا بیمہ پالیسی

چوری ہونے کے خدشے سے گاڑی کا بیمہ کروانا

فتوی نمبر :
80283
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

چوری ہونے کے خدشے سے گاڑی کا بیمہ کروانا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کراچی میں گاڑی کو چھیننا روزمرہ کا معمول ہے، اسلحہ کے زور پر گاڑی چھینی جاتی ہے، اور کبھی واپس نہیں ملتی ہے، پولیس اور حکومت کو سب معلوم ہے، لیکن وہ اپنے طور پر اور مل کر بھی کچھ نہیں کر پاتے ہیں،مزید یہ کہ گاڑیوں میں سے سامان چرانا جیسے شیشے، ریڈیو، ٹیپ، سی ڈی، ڈی وی ڈی سسٹم، گیس سسٹم وغیرہ روز کی بات ہے، اور عام ہے، اخبارات اور دوسرے ذرائع ابلاع کے ذریعے اس پر مسلسل لکھتے ہیں،لیکن بے سود ہے۔ میں نے اپنے دفتری قرض بغیر سود کے ذریعے کار خریدی ہے ،اور کئی مرتبہ میرے کاغذات، اور مندرجہ بالا چیزیں گاڑی سے چرائی گئی ہیں،میں اس حالت سے بچنے کے لئے گاڑی کا بیمہ کرنا چاہتا ہوں، یہاں کراچی میں کوئی اسلامی بیمہ کا ادارہ نہیں ہے، اس لئے مجھے کسی بھی بیمہ ادارے سے گاڑی کا بیمہ کرنا ہوگا، میں نے جو کار خریدی ہے، وہ بہت ہی پسندیدہ ہے ،گاڑی چھیننے پر مفاہمت کرنے کا مطلب ہے کہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھوں، اس سلسلے میں اس طرح کی کیفیت میں کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ مروّجہ بیمہ پالیسی ربوا اور قمار کا مجموعہ ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور اس سے احتراز لازم ہے۔
تاہم اگر آئے دن کے دیگرگوں حالات کے پیش نظر کسی نے ایسی پالیسی لے لی ہو، اور پھر کسی حادثہ کے پیش نظر گاڑی کا نقصان یا وہ گاڑی ہی ضائع ہو گئی ہو تو اس صورت میں پالیسی ہولڈر متعلقہ بیمہ کمپنی سے اس نقصان کی تلافی میں فقط اتنی مدد لے سکتا ہے ،جتنی رقم وہ اب تک کے پریمیم اور قسطوں کی صورت میں جمع کروا چکا ہے، اس سے زائد کا لینا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي حاشية ابن عابدين: أن التجار إذا استأجروا مركبا من حربي يدفعون له أجرته، ويدفعون أيضا مالا معلوما لرجل حربي مقيم في بلاده، يسمى ذلك المال: سوكرة على أنه مهما هلك من المال الذي في المركب بحرق أو غرق أو نهب أو غيره، فذلك الرجل ضامن له بمقابلة ما يأخذه منهم، وله وكيل عنه مستأمن في دارنا يقيم في بلاد السواحل الإسلامية بإذن السلطان يقبض من التجار مال السوكرة وإذا هلك من مالهم في البحر شيء يؤدي ذلك المستأمن للتجار بدله تماما، والذي يظهر لي: أنه لا يحل للتاجر أخذ بدل الهالك من ماله لأن هذا التزام ما لا يلزم. (4/ 170)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
کفایت اللہ جنید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80283کی تصدیق کریں
0     737
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اس کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات