کاروبار

زمین کی بیع کرتے وقت کیا درخت بھی اس میں شامل ہوں گے؟

فتوی نمبر :
80229
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

زمین کی بیع کرتے وقت کیا درخت بھی اس میں شامل ہوں گے؟

ایک زمین جو کہ مسمیٰ گل زمان کی ملکیت میں تھی، گل زمان نے خوشحال خان اور جہانگیر خان دو بھائیوں کو ہبہ کر دی۔ خوشحال خان اور جہانگیر خان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے مسمیٰ ملنگ خان اور بہرام خان ان کے وارث بنے، ان دونوں نے اپنی یہ جائداد مسمیٰ شراب خان کو قیمتاً فروخت کر دی،اس مذکورہ زمین میں چار کا ایک درخت ہے۔ اب ایک شخص مسمیٰ ستارہ خان دعویٰ کرتا ہے کہ یہ درخت میرے دادا نے لگایا تھا، لہٰذا اس کا مالک میں ہوں۔ اور یہ دعویٰ پہلے مالکان میں سے کسی پر نہیں کیا، بلکہ آخری مالک شراب خان پر بھی خریداری کے ۳۵ سال بعد یہ دعویٰ کر رہا ہے تو اس صورت میں یہ درخت کس کا ہوگا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زمین کی بیع میں درخت ، گھاس وغیرہ یعنی زمین سے متعلق اس کے تمام توابع اس کی بیع میں ہی داخل ہوتے ہیں، مذکورہ درخت کا بھی یہی حکم ہے کہ یہ خریدار مسمیٰ شراب خان کی ہی ملک میں ہے۔ شخصِ مذکور مسمیٰ ستارہ خان پر لازم ہے کہ وہ اپنے باطل دعویٰ سے احتراز کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى: ثم إن محمدا رحمه الله تعالى ذكر أن الشجر يدخل في بيع الأرضين من غير ذكر ولم يفصل بين المثمرة وغير المثمرة ولا بين الصغيرة والكبيرة والأصح أن الكل يدخل من غير ذكر كذا في الفتاوى الصغرى سواء كانت للحطب أو غيره وهو الصحيح كذا في الخلاصة اھ الهندية (3/ 33) ۔
وفي فتاوى قاضي خان: رجل اشترى أرضاً فيها أشجار ولم يذكر شيئاً دخل الأشجار المثمرة في البيع واختلفوا في غير المثمرة والصحيح أنها تدخل اھ (ص: 234)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مدثرشاہین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80229کی تصدیق کریں
1     748
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات