انشورنس یا بیمہ پالیسی

بینک یا کمپنی سے کار کی انشورنس کروانا

فتوی نمبر :
80173
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

بینک یا کمپنی سے کار کی انشورنس کروانا

ایک کمپنی موٹر سائیکل قسطوں پر دیتی ہے، جس کی صورت یہ کہ کل رقم موٹر سائیکل کی 42 ہزار روپے ہے ۔ ان میں سے چھ ہزار روپےکمپنی ایڈوانس مانگتی ہے اور کا غذات اور انشورنس کے اخراجات بھی تقریباً چھ ہزار تک پہنچ جاتے ہیں، تو کل ۱۲۰۰۰ ابتداءً جمع کر وانی پڑیگی، کا غذات اور انشورنس کے ۶۰۰۰ میں سے کچھ بینک کی اپنی کیشن بھی ہے، مگر بینک کا واسطہ صرف اتنا ہے کہ اسے ہم نے ابتدائی 12000 دینا ہے ،اور پھر ہر ماہ موٹر سائیکل کی قسط وہاں جمع کرانی ہے ،باقی موٹر سائیکل کی لین دین اور قیمت کی بات چیت ساری کمپنی سے ہے ۔ انشورنس یہ ہوگا کہ اگر گاڑی جل گئی، تو کمپنی نئی گاڑی دیگی ،اور اسی طرح اگر چھن گئی ،تو بھی کمپنی نئی گاڑی دیگی ۔ تو اب پوچھنا یہ ہے کہ:
۱۔ انشورنس اگر کمپنی کی طرف سے لازم ہو کہ اس کے بغیر گاڑی نہ مل سکے ،یا یہ کہ خریدار خود کرائے ،کمپنی کی طرف سے ضروری نہ ہو ،دونوں صورتوں کا کیا حکم ہے ؟
۲۔ ماہانہ قسطوں میں اگر کوئی قسط رہ جائے، تو اگلے ماہ گذشتہ ماہ اور اس ماہ کی ہی قسط اداکرنا پڑیگی، اس سے زائد جرمانہ نہ ہوگا یا اگر دیر سے ادا کی گئی تو جرمانہ ہوگا۔ دونوں صورتوں کا حکم قلم بند فرمائیں۔
۳۔ اگر کمپنی یہ شرط لگائے کہ جب تک قسطیں پوری نہ ہوں آپ گاڑی کسی کو بیچ نہیں سکتے ہو یا ہدیہ نہیں کر سکتے ہو یا یہ کہیں کہ ہمیں صرف قسطیں چاہیئے، اب آپ گاڑی بیچیں یا کسی کو ہدیہ دیں، اس سے ہمیں کوئی غرض نہیں۔ توان دونوں صورتوں کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکورہ معاملہ کئی ایک وجوہات کی بناء پر شرعاً جائز نہیں، لہذا مذکور طریقہ کے مطابق معاملہ کرنے سے مکمل احتراز واجب ہے،البتہ انشورنس کرنے یا کرانے کا معاملہ اگر متعلقہ کمپنی کی اپنی صوابدید پر ہو ،اس میں خرید نے والے کا کوئی بھی عمل دخل نہ ہو ،اسی طرح قسطوں میں تاخیر ہونے پر کسی قسم کا کوئی جرمانہ وغیرہ لازم نہ آتا ہو تو اس صورت میں مذکور معاملہ کی گنجائش ہے ورنہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الدر المختار: (قوله لأنه يصير قمارا) لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص اھ (6/ 403)۔
و فی الهداية شرح البداية: ويجوز البيع بثمن حال ومؤجل إذا كان الأجل معلوما لإطلاق قوله تعالى { وأحل الله البيع } (3/ 22)۔
وفیھا أیضا: وكل شرط لا يقتضيه العقد وفيه منفعة لأحد المتعاقدين أو للمعقود عليه وهو من أهل الاستحقاق يفسده كشرط أن لا يبيع المشتري العبد المبيع لأن فيه زيادة عارية عن العوض فيؤدي إلى الربا اھ (3/ 48)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ایوب منیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80173کی تصدیق کریں
0     918
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اس کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات