کاروبار

ماوے اور گٹکے کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
79971
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

ماوے اور گٹکے کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ماوے یا گٹکے کا سامان لاکر گھر میں ماوہ یا گٹکا بنا کر فروخت کرے، اس کاروبار کی آمدن سے جو پیسہ آتا ہے، اسے گھر کے اخراجات میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اور اس کاروبار پر قانوناً پابندی بھی ہے، جو شخص قانوناً پابندی کے باوجود یہ کاروبار کرے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ یہ پیسہ حلال ہے یا حرام ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ماوے اور گٹکے کی خرید وفروخت اور کاروبار فی نفسہ مباح ہےاور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی گھریلو استعمال میں لانا جائز ہے، مگر اس پر چونکہ قانوناً پابندی عائد کی گئی ہے، اس لئے اس کے خلاف کرنے کی وجہ سے قانون کی خلاف ورزی کا گناہ ہونے کے علاوہ یہ کاروبار کرنا اپنی عزت اور مال کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: أمر السلطان إنما ينفذ إذا وافق الشرع الخ
وفی الشامیة: (قوله: أمر السلطان إنما ينفذ) أي يتبع ولا تجوز مخالفته عن الحموي أن صاحب البحر ذكر ناقلا عن أئمتنا أن طاعة الإمام في غير معصية واجبة فلو أمر بصوم وجب اهـ(5/422)۔
وفی الدر المختار:(وصح بیع غیر الخمر) مما مر، ومفاده صحة بيع الحشيشة والأفيون الخ
وفی الشامیة: (قوله وصح بيع غير الخمر) أي عنده خلافا لهما في البيع والضمان، لكن الفتوى على قوله في البيع، وعلى قولهما في الضمان إن قصد المتلف الحسبة وذلك يعرف بالقرائن، وإلا فعلى قوله كما في التتارخانية وغيرها اھ(6/456)۔
وفی الدر ایضاً: والتتن یدعی شاربه انه لایسکر،وان سلم له فانه مفتر وھو حرام لحدیث احمد عن ام سلمة قالت: نھی رسول اللہ ﷺ عن کل مسکر ومفتر،قال: ولیس من الکبائر تناوله المرة والمرتین،ومع نھی ولی الامر عنه حرم قطعاً،علیٰ ان استعماله ربما اضر بالبدن اھ(6/456)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 79971کی تصدیق کریں
0     1315
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات