آمدنی و مصارف

نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

فتوی نمبر :
77732
| تاریخ :
2024-08-28
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

ایک آدمی کمپنی میں کام کرتا ہے اور کمپنی کہتی ہے کہ اگر کسی آدمی کو کمپنی جوائن کرواتے ہیں تو آپ کو ٪15ریفل بونس دے گی اور اگر آپ مزید لوگوں کو جوائن کرواتے رہیں گے تو آپ کا بونس بھی بڑھتا رہے گا کیا یہ جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہماری معلومات کے مطابق نیٹ ورک مارکیٹنگ کے طریقہ پر کام کرنے والی کمپنیوں کا اصل مقصد کاروبار یا مصنوعات کی خرید وفروخت نہیں ہوتا ، بلکہ ممبرسازی کے ذریعے کمیشن درکمیشن کاروبار چلانا اصل مقصد ہوتا ہے ، جوکہ جوئے کی ایک نئی شکل ہے ،نیز مذکور طرزکے کاروبار میں دیگر بہت سارے مفاسد بھی موجود ہیں،لہذا مذکور طریقہ کارکے مطابق کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی القرآن المجید: (یٰأیؔھا الذین آمنوا إنما الخمر و المیسر و الأنصاب و الأزلام رجس من عمل الشیطٰن فاجتنبوہ لعلکم تفلحون) الآیۃ۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر: 90)۔
و فی أحکام القرآن للجصاص: قال اللہ تعالیٰ (إنما الخمر و المیسر و الأنصاب و الأزلام رجس من عمل الشیطٰن فاجتنبوہ) (إلی قولہ) و أما المیسر فقد روی عن علی أنہ قال الشطرنج من المیسر و قال عثمان و جماعۃ من الصحابۃ و التابعین النرد و قال قوم من أھل العلم القمار کلہ من المیسر و أصلہ من تیسیر أمر الجزور بالاجتماع علی القمار فیہ و ھو السھام التی یجیلونھا فمن خرج سھمہ استحق منہ ما توجبہ علامۃ السھم فربما أخفق بعضھم حتی لا یحظی بشئ و ینجح البعض فیحظی بسھم الوافر و حقیقتہ تملیک المال علی المخاطرۃ۔ و ھو أصل فی بطلان عقود التملیکات الواقعۃ علی الاخطار کالھبات و الصدقات و عقود البیاعات و نحوھا إذا علقت علی الاخطار بأن یقول قد بعتک إذا قدم زید و وھبتہ لک إذا خرج عمرو لأن معن إیسار الجزور أن یقول من خرج سھمہ استحق من الجزور کذا فکان استحقاقہ لذالک السھم منہ معلقا علی الخطر (إلی قولہ) (رجس من عمل الشیطان) فإن الرجس ھو الذی یلزم اجتنابہ إما لنجاستہ و إما لقبح ما یفعل بہ من عبادۃ أو تعظیم (إلی قولہ) و إنما قال تعالیٰ (من عمل الشیطان) لأنہ یدعو إلیہ و یأمر بہ فأکد بذالک أیضا حکم تحریمھا إذ کان الشیطان لا یأمر إلا بالمعاصی و القبائح و المحرمات (إلی قولہ) قولہ تعالیٰ (إنما یرید الشیطان أن یوقع بینکم العداوۃ و البغضاء فی الخمر و المیسر) الآیۃ فإنما یرید بہ ما یدعو الشیطان إلیہ و یزینہ من شرب الخمر (إلی قولہ) فیؤدی ذالک إلی العداوۃ و البغضاء و کذالک القمار یؤدی إلی ذالک قال قتادۃ کان الرجل یقامر فی مالہ و أھلہ فیقمر و یبقی حزینا سلیبا فیکسبہ ذالک العداوۃ و البغضاء إلخ۔ (باب تحریم الخمر، ج 2، ص 461۔466، ط: سہیل أکیڈمی)۔
وفی الموسوعة الفقھية: وقال ابن حجر المكّي : الميسر : القمار بأيّ نوع كان، وقال المحلّي: صورة القمار المحرّم التّردد بين أن يغنم وأن يغرم إلخ۔ ( ج 41، ص 375)۔
وفى الشاميۃ: قال في التتارخانية وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعواعليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليھم وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام وعنه قال: رأيت ابن شجاع يقاطع نساجا ينسج له ثيابا في كل سنة إلخ۔ (کتاب الاجارۃ،ج 6، ص 63، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77732کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کمپنی کی طرف سے استعمال کے لئے ماہانہ مقرر کردہ پیٹرول کو کیش کرانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات