احکام وراثت

تقسیم ترکہ ( مرحوم کی ایک بیوہ, والدہ, چار بیٹے اور ایک بیٹی)

فتوی نمبر :
77561
| تاریخ :
2024-08-21
معاملات / ترکات / احکام وراثت

تقسیم ترکہ ( مرحوم کی ایک بیوہ, والدہ, چار بیٹے اور ایک بیٹی)

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اور مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گزشتہ کچھ ایام قبل ہمارے والد محترم مرحوم وفات پا گئے اور ان کے ورثاء میں ان کی بیوہ ، والدہ، چار بیٹے اور ایک بیٹی حیات ہے، اور ایک بیٹا والد صاحب کی زندگی میں 14 سال قبل فوت ہوا جس کی ایک بیوہ چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، اب ہم والد صاحب کے ترکہ کو شریعت کے مطابق تقسیم کرنا چاہتے ہیں، اس کا جواب بتا دیں اور ساتھ ساتھ یہ بھی وضاحت کرلیں کہ مرحوم بیٹے کی جو بیوہ اور بچے ہیں، ان کا جائیداد میں حصہ ہوگا یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ والد کی زندگی میں جس بیٹے یا بیٹی کا انتقال ہوجائے تو اس بیٹے /بیٹی کا اپنے والدین کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہ ہوگا اور نہ ہی ان کی اولاد کو اپنے دادا، دادی /نانا، نانی کے ترکہ میں حصہ کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز ہے، چنانچہ سائل کے مرحوم والد کے ترکہ میں بھابھی اور بھتیجےبھتیجیوں کو شرعاً کوئی حصہ نہیں ملے گا، البتہ اگر ورثاء اپنی رضامندی سے انہیں بھی کچھ دینا چاہیں تو انہیں اس بات کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے والد مر حوم کا ترکہ ان کے ورثاء کے درمیان اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال وجائیداد ، سونا چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز وسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے ، جس میں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم والد کے ذمہ کچھ قرض یا بیوہ کا حق مہر واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم والد نے کوئی جائز وصیت کی ہو ، تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3)کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے ، اس کے کل دو سو سولہ (216) حصے بنائے جائیں، جن میں سے بیوہ کو ستائیس(27) حصے، والدہ کو چھتیس(36) حصے، ہر بیٹے کو چونتیس (34) حصے، اوربیٹی کو سترہ (17) حصے دیے جائیں -

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: تحت (قوله هي علم بأصول إلخ) (الی قولہ) وشروطه: ثلاثة: موت مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة ووجود وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديرا كالحمل والعلم بجهة إرثه،الخ (ج6 ص 758 کتاب الفرائض ط سعید)۔
وفی تکملۃ فتح الملھم: وقد ذکر الإمام أبو بکر الجصاص الرازی رحمہ اللہ فی أحکام القرآن والعلامۃ العینی فی عمدۃ القاری ، الإجماع علی أن الحفید لا یرث مع الابن، الخ(ج2 ص 18 باب ألحقو الفرائض بأھلھا ط دارالعلوم کراتشی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77561کی تصدیق کریں
0     252
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات