آمدنی و مصارف

حرام پیسوں سے بجلی کا بل اور فیس ادا کرنا

فتوی نمبر :
77303
| تاریخ :
2024-08-10
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

حرام پیسوں سے بجلی کا بل اور فیس ادا کرنا

میرا ایک قریبی دوست فاریکس ٹریڈنگ کرتا ہے جب اس سے یہ کہا گیا کہہ یہ حرام ہے تو اس نے اِس کا حَل یہ نکالا کہ وہ اب ہر ماہ اپنے والد کو فاریکس ٹریڈنگ سے کمائی ہوئی رقم دے دیتا ہے، جس سے وہ بجلی کے بِل اور اسکولوں کی فیس وغیرہ جیسے اخراجات ادا کرتے ہیں، اور اس پر خرچ ہوئی مخصوص رقم میرے دوست کو دے دیتے ہیں، جس کو وہ کھانے پینیی اور دوسرے اخراجات پر خرچ کرتا ہے، کیا ایسا کرنے سے اس کی کمائی گئی وہ رقم حلال ہوجاتی ہے ؟ واضح رہے کہ اس کی والد کی کمائی کا ذریعہ حلال ہے .

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا دوست اگر فاریکس ٹریڈنگ کے لئے درست اور شرعاً قابلِ قبول طریقہ کار کو اختیار نہ کرتا ہو، بلکہ غیر شرعی طریقہ کار کے مطابق وہ فاریکس ٹریڈنگ کرتا ہو تو اس کی آمدنی حلال اور پاکیزہ نہ ہوگی، بلکہ اسے غیر شرعی طریقہ کار کے ذریعے کمائی ہوئی آمدنی کو بلانیتِ ثواب کسی مستحق کو صدقہ کرنا لازم ہوگا، لیکن اس کے لئے سوال میں مذکور طریقہ کار اختیار کرنا درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی فقه البيوع : أما في بيان القسم الأول ، نعبر عن جميع العقود الباطلة فيما يأتي بالمغصوب ، و الذى يقبض هذا المال الحرام بالغصب . و ذلك لسهولة التعبير ، و يشمل هذا التعبير كل مال حرام لا يملكه المرأ في الشرع ، سواء كان غصباً ، أو سرقة ، أو رشوة ، أو رباً في القرض ، أو مأخوذاً ببيع باطل . و إنه حرام للغاصب الانتفاع به ، أو التصرف فيه ، فيجب عليه أن يرده إلى مالكه ، أو إلى وارثه بعد وفاته ، و إن لم يمكن ذلك لعدم معرفة المالك أو وارثه ، أو لتعذر الرد عليه لسبب من الأسباب ، وجب عليه التخلص منه بتصدقه عنه من غير نية ثواب الصدقة لنفسه.(2/1006)۔
و فی ردالمحتار: و الحاصل : أنه إن علم أرباب الأموال و جب رده عليهم ، و إلا فإن علم عين الحرام لايحل له ، و يتصدق به بنية صاحبه .(5/99)۔
وفي رد المحتار: تحت (قوله الحرام ينتقل) أي تنتقل حرمته وإن تداولته الايدي وتبدلت الاملاك. (إلى قوله) وما نقل عن بعض الحنفية من أن الحرام لا يتعدى ذمتين. سألت عنه الشهاب ابن الشلبي فقال: هو محمول على ما إذا لم يعلم بذلك، أما لو رأى المكاس مثلا يأخذ من أحد شيئا من المكس ثم يعطيه آخر ثم يأخذ من ذلك الآخر آخر فهو حرام الخ (ج5، ص98، ط : سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77303کی تصدیق کریں
0     799
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات