احکام وراثت

والدہ (بیوہ ) کی موجودگی میں ورثاء میں سے ہر ایک کا ترکہ کی تقسیم کے مطالبے کا حقدار ہونا

فتوی نمبر :
77294
| تاریخ :
2024-08-10
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والدہ (بیوہ ) کی موجودگی میں ورثاء میں سے ہر ایک کا ترکہ کی تقسیم کے مطالبے کا حقدار ہونا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عرض یہ ہے کہ میرے والد صاحب کا انتقال ہو چکا ہے او جس گھر میں ہم رہتے ہیں وہ گھر مرحوم والد صاحب کے نام پر ہے ، اس گھر میں چھوٹا بھائی اور اسکی بیوی بچے بھی رہتے ہیں اور والدہ بھی ساتھ ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ چھوٹے بھائی اور اسکی بیوی میری بیوی کے ساتھ بہت بد تمیزی کرتے ہیں، ہر وقت کوئی نہ کوئی مسئلہ رہتا ہے ، لہذا میں یہ گھر فروخت کرنا چاہتا ہوں ،والدہ حیات ہے ، گھر والد کے نام ہے ، ایسی صورت میں مجھے میری وراثت کا حصہ چاہیئے تو اس مسئلہ میں اسلام کے مطابق مجھے میرا حصہ مل سکتا ہے کیا ِ ؟
نوٹ: ورثاء میں مرحوم کی والدہ ، بیوہ ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں موجود ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والد مرحوم کی وفات کے بعد ان کے متروکہ مکان میں جس طرح مرحوم کے دیگر ورثاء کا حصہ ہے ، اسی طرح سائل بھی اپنے شرعی حصے کے بقدر حصہ دار ہے ، لہذا اگر تمام ورثاء متروکہ مکان کو فروخت کرنے پر رضا مند ہوں تو مکان فروخت کر کے ورنہ مذکور مکان اگر قابل ِ تقسیم ہو تو پھر مکان تقسیم کر کے دیگر ورثاء کے ذمہ سائل کو اس کا شرعی حصہ دینا لازم اور ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (يقسم الباقي) بعد ذلك (بين ورثته) أي الذين ثبت إرثهم بالكتاب أو السنةالخ کتاب الفرائض ج 6 صـ 762 ط: سعید)
وفیہ ایضاً: (وكل) من شركاء الملك (أجنبي) في الامتناع عن تصرف مضر (في مال صاحبه) لعدم تضمنها الوكالة (فصح له بيع حصته ولو من غير شريكه بلا إذن إلا في صورة الخلط) لماليهما بفعلهما كحنطة بشعير وكبناء الخ(کتاب الشرکۃ ج 4 صـ 300 ط: سعید)
وفی رد المحتار: تحت (قوله أي الذين ثبت إرثهم بالكتاب) أي القرآن وهم الأبوان والزوجان والبنون والبنات والإخوة والأخوات الک (کتاب الفرائض ج 6 صـ 762 ط: سعید)
وفیہ ایضاً: تحت(قوله: فصح له بيع حصته) تفريع على التقييد بمال صاحبه ط (قوله: إلا في صورة الخلط) والاختلاط فإنه لا يجوز البيع من غير شريكه بلا إذنه (إلی قولہ) فبيع كل منهما نصيبه شائعا جائز من الشريك والأجنبي، بخلاف ما إذا كانت بالخلط أو الاختلاط كان كل حبة مملوكة بجميع أجزائها ليس للآخر فيها شركة، فإذا باع نصيبه من غير الشريك لا يقدر على تسليمه إلا مخلوطا بنصيب الشريك فيتوقف على إذنه الخ (کتاب الشرکۃ ج 4 صـ 300 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77294کی تصدیق کریں
0     354
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات