السلام علیکم ، جناب ! آپ سے ایک فتویٰ لینا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر کچھ بروکرز کے ایڈز چلتے ہیں ٹریڈنگ کے، جو کہ کوٹیکس ای کیو آپشن اور بینامو ٹائپ کی اپلیکیشنز ہیں ، جو کہ بائنری ٹریڈنگ میں آتی ہیں ، تو اس میں ڈالر ڈپازٹ کر کے مختلف کرنسی پیرز ہوتے ہیں ، جیسے کہ EUR/JPY وغیرہ تو چارٹ چل رہا ہوتا ہے اور نیچے ایک آپشن ہوتا ہے رقم کا کہ کتنی لگانی ہے، پھر "up" یا "down" جو بندے کو سمجھ آئے وہ لگاتا ہے ، اگر جیت ہو جائے تو منافع اور اگر نقصان ہو جائے تو وہ رقم منہا ہو جاتی ہے ، تو آپ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ ایسی اپلیکیشن سے پیسہ کمانا جائز ہے یا ناجائز؟ کافی لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا چار سال کا تجربہ ہے جس کے بیس پر ہم یہ کام کرتے ہیں۔ تو کیا ایسے تجربے کی بنیاد پر ان اپلیکیشنز سے کمائی کرنا حلال ہوتا ہے؟ آپ براہ کرم اس پر کوئی فتویٰ دیں کہ یہ حلال ہے یا حرام ؟
سوال میں مذکور اپلیکیشن کا ذکر کردہ طریقہ کار قمار اور جوئے پر مشتمل ایک صورت معلوم ہوتی ہے ، اس لئے اس طرح اپلیکیشن پر کام کرنے اور نفع کمانے سے اجتناب لازم ہے۔