آمدنی و مصارف

کسی اور کی ویب سائٹ دیکھ کر بنائی ہوئی ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
76803
| تاریخ :
2024-07-23
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

کسی اور کی ویب سائٹ دیکھ کر بنائی ہوئی ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

میں ایک ٹول پر مبنی ویب سائٹ بنا رہا ہوں ،جس کے لیے ایک مخصوص قسم کی بیپ ساؤنڈ کی ضرورت ہے، یہ آواز میری ویب سائٹ کے لیے بہت اہم ہے اور اس کے بغیر ویب سائٹ نامکمل ہے، میرے چند حریف پہلے سے ہی ایسی ویب سائٹس چلا رہے ہیں جن میں یہ بیپ ساؤنڈ موجود ہے،میں نے سوچا ہے کہ ان حریفوں کی ویب سائٹس سے یہ بیپ ساؤنڈ کاپی کر لوں تاکہ اپنی ویب سائٹ پر استعمال کر سکوں،میری ویب سائٹ کا منیٹائزیشن ماڈل اشتہارات پر مبنی ہوگا، یعنی ویب سائٹ پر آنے والے وزیٹرز اشتہارات دیکھیں گے اور اس سے مجھے آمدنی حاصل ہوگی،میں بیپ ساؤنڈ سے براہ راست کوئی کمائی نہیں کروں گا، لیکن وزیٹرز کی وجہ سے اشتہارات کے ذریعے آمدنی ہوگی،میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلام میں کسی دوسری ویب سائٹ سے بغیر اجازت کے بیپ ساؤنڈ کاپی کرنا جائز ہے؟ اور اگر میں ایسا کروں تو کیا میری ویب سائٹ سے حاصل ہونے والی کمائی حلال ہوگی یا حرام؟آپ کی رہنمائی کا منتظر ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر لگائے جانے والے اشتہارات اگر غیرشرعی امور(میوزک،برہنہ و نیم برہنہ تصاویر وغیرہ) پر مشتمل نہ ہوں اور نہ ہی اس سے کسی غیر شرعی چیز کی تشہیر ہوتی ہو تو ایسی صورت میں مذکوراشتہارات کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی اگرچہ حرام تو نہ ہوگی، مگر کسی دوسرے کی ویب سائٹ سے اس کی اجازت کے بغیر کوئی ایسی چیز کاپی کرنا جس کے حقوق اس کے پاس محفوظ ہوں یا اپنی ویب سائٹ پر ایسا ساؤنڈ لگانا جو میوزک پر مشتمل ہو، ناجائز وحرام ہے جس سے سائل کو احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مجلۃ الاحکام العدلیۃ : لا يجوز لأحد أن يتصرف في ملك الغير بلا إذنه(المادۃ 96)۔
و فی الدر المختار:أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه تحريما وإلا فتنزيها. فليحفظ توفيقا الخ(فصل فی البیع،ج6،ص391،ط:سعید)۔
وفی الھندیۃ: ومنها أن يكون مقدور الاستيفاء حقيقة أو شرعا فلا يجوز استئجار الآبق ولا الاستئجار على المعاصي الخ(کتاب الاجارۃ،ج4،ص411،ط:ماجدیہ)۔
وفی رد المحتار تحت:(قوله معزيا للنهر) قال فيه من باب البغاة وعلم من هذا أنه لا يكره بيع ما لم تقم المعصية به الخ(فصل فی البیع،ج6،ص391،ط:سعید)۔
وفی درر الحکام فی شرح مجلۃ الاحکام: الأمور بمقاصدها يعني: أن الحكم الذي يترتب على أمر يكون على مقتضى ما هو المقصود من ذلك الأمر(المادة 2،ج1،ص19،ط: دار الجيل)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76803کی تصدیق کریں
0     963
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کمپنی کی طرف سے استعمال کے لئے ماہانہ مقرر کردہ پیٹرول کو کیش کرانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات