السلام علیکم !حضرت میں کوئٹہ سے ہوں ،ایران سے پلاسٹک اورسگریٹ کوئٹہ آتا ہے ،یہاں سے ہم اسلام آباد لے جاتے ہیں ،راستے میں کسٹم وغیرہ کو پیسے دیتے ہیں غیر قانونی طریقہ سے ،اب اس کی آمدانی حلال ہے یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔
مذکور اشیاء کی آمدنی اگرچہ حرام نہیں ، لیکن اپنی عزت، آبرو کو خطرے میں ڈال کر غیر قانونی طور پر تجارت کرنا درست طرز عمل نہیں ، جس سے اجتناب کرنا چاہیئے۔
کما فی تکملۃ فتح الملھم:الاول: مبدا طاعۃ الامیر،وان المسلم یجب علیہ ان یطیع امیرہ فی الامور المباحۃ،فان امر الامیر بفعل مباح وجبت مباشرتہ وان نھی عن امر مباح حرم ارتکابہ(الی قولہ)ومن ھنا صرح الفقھاء بان طاعۃ الامام فیما لیس بمعصیۃ واجبۃ الخ(ج3 ص323)۔
وفی الھندیۃ: أما تعريفه فمبادلة المال بالمال بالتراضي الخ(ج3 ص6)۔
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0