میں سرکاری ملازم ہوں 2014 سے ملازمت کر رہا ہوں جس دفتر میں کام کر رہا ہوں وہا ں پر میرا کام مہینے میں جو اخراجات ہو چکے ہوتے ہیں ان کواپنے جیب سے ادا کرنا ہوتا ہے اور مہینے کے آخر میں وہ سارے اخراجات جن کو میں نے اپنے جیب سے ادا کیے ہیں جیساکہ ٹیلیفون کا بل، بجلی کا بل، پانی کا بل، یا پھر مہینے کے کسی تاریخ کو کوئی میٹنگ ہوئی تھی، اس میٹنگ کی چائے پانی کھانے کا بل وغیرہ وغیرہ ، ان بلوں کو head office بھیجنا ہوتا ہےاور head office وہ سارے اخراجات میرے بینک اکاونٹ میں جمع کرتا ہے۔2018 سے لیکر 2022 تک مختلف طرح کی مجبوریوں کی وجہ سے میں نے مختلف اوقات میں fake bills بنا کر head office کو بھیجا تھا۔ میں نے ہر fake bill کا detail اپنے پاس لکھا ہوا ہے، اور head office نے وہ پیسے میرے اکاونٹ میں بھیجےتھے جو کہ ٹوٹل (42310 )روپے بنتے ہیں۔یہ fake bills بنا کر جو میں نے بھیجے ہیں یہ سب دین سے لا علمی کی وجہ سے کیا ہے، اس پر میں بہت بہت شرمندہ ہوں،ا ب الحمد اللہ میں دین کے بارے میں بہت کچھ سیکھ رہا ہوں ، اب مجھے معلوم ہو گیا ہے کہ باطل اور حق ایک ساتھ دل میں نہیں رہ سکتے ، اب میں یہ سارے روپے واپس کرنا چاہتا ہوں۔
مفتی صاحب اب یہ بات میں اپنے head office والوں کو بتا نہیں سکتا۔کیا اگر میں اپنے office کے جو مستقبل کے اخراجات ہیں یعنی کہ ٹیلیفوں کا بل، بجلی کا بل، پانی کا بل وغیرہ وغیرہ، یہ سارے بل اپنے جیب سے ادا کرو ں اور head office کو نہ بھیجوں حتی کے یہ سارے روپے (42310) سارے کہ سارے ادا ہو جائیں ،کیا اس سے میرے اس گناہ کا ازالہ ہو جائے گا؟
سائل کا فیک بل بنا کر ہیڈ آفس سے پیسے وصول کرنا شرعاً جائز نہیں تھا، جس پر سائل کو بصدقِ دل توبہ و استغفار اور اب تک جتنی رقم اس طرح وصول کی ہے، وہ متعلقہ ادارے کو واپس کرنا لازم ہے، اور اگر براہِ راست انہیں یہ رقم نہ لوٹائی جاسکتی ہو،اور سائل وصول کردہ رقم کے بقدر آفس کے مستقبل کے اخراجات کی ادائیگی اپنے جیب سے کر کے ہیڈ آپس سے وہ رقم وصول نہ کرےتو اس طرح کرنے سے بھی امید ہےکہ سائل برئ الذمہ ہو جائے، تاہم آئندہ کے لئے اس طرح کاموں سےبچنے کا اہتمام کرنا چاہیئے۔
کما فی الدر المختار : (و یجب رد عین المغصوب) مالم یتیغیر تغیرا فاحشا مجتبی (فی مکان غصبہ) لتفاوت القیم بإختلاف الأماکن (و یبرأ بردھا و لو بغیر العلم المالک) فی البزازیۃ غصب دراھم انسان من کیسہ ثم ردھا فیہ بلا علمہ برئ و کذا لو سلمہ إلیہ بجھۃ أخری کھبۃ أو إیداع أو شراء و کذا لو أطعمہ فأکلہ الخ۔
و فی الشامیۃ تحت: (قولہ غصب دراھم انسان من کیسہ) أی أخذ جمیع ما فیہ لما فی الثالث من البزازیۃ أیضاً، و لو فی کیسہ ألف أخذ رجل نصفھا ثم رد النصف إلی الکیس بعد ایام یضمن النصف المأخوذ المردود و لا غیر و قیل یبرأ بردھا إلی الکیس الخ (کتاب الغصب ، ج 6 ، ص 182 ، ط: سعید)۔