یوٹیوب کی کمائی حلال ہے یا حرام؟ کچھ مفتیانِ کرام حلال کہتے ہیں تفصیل بیان فرمائیں جزاک اللّہ خیرا
یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی جانے والی ویڈیوز اور اس پر چلائے جانے والے اشتہارات اگر غیر شرعی امور (خواتین کی تصاویر، میوزک وغیرہ) پر مشتمل نہ ہوں اور نہ ہی ان سے کسی غیر شرعی چیز کی تشہیر ہوتی ہو تو ایسی صورت میں یوٹیوب کے ذریعے کمائی کرنے کی گنجائش ہے، ورنہ نہیں۔
کما فی الدر المختار:أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه تحريما وإلا فتنزيها. فليحفظ توفيقا الخ(فصل فی البیع،ج6،ص391،ط:سعید)۔
وفی رد المحتار تحت:(قوله معزيا للنهر) قال فيه من باب البغاة وعلم من هذا أنه لا يكره بيع ما لم تقم المعصية به الخ(فصل فی البیع،ج6،ص391،ط:سعید)۔
وفی درر الاحکام: الأمور بمقاصدها يعني: أن الحكم الذي يترتب على أمر يكون على مقتضى ما هو المقصود من ذلك الأمر(المادة 2،ج1،ص19،ط: دار الجيل)۔