عشر و خراج

ٹھیکہ پر لی ہوئی زمین میں عشر کا حکم

فتوی نمبر :
72984
| تاریخ :
2024-05-06
عبادات / زکوۃ و صدقات / عشر و خراج

ٹھیکہ پر لی ہوئی زمین میں عشر کا حکم

ٹھیکہ پر لی ہوئی زمین پر عشر کا حساب کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ٹھیکہ پر لی ہوئی زمین کا عشرمفتی بہ قول کے مطابق ٹھیکہ دار پرادا کرنا واجب ہے، البتہ اگر کسی علاقہ میں زمین کا مالک ٹھیکہ بہت زیادہ لیتا ہو اور ٹھیکہ پر لینے والے کو بچت کم ہوتی ہو تو ایسی صورت میں عشر زمین کے مالک پر لازم ہوگا، جبکہ وہ زمین جس کی سیرابی پر مشقت اور خرچ لازم آتا ہو (مثلا ٹیوب ویل وغیرہ )کا خرچہ اس پر کل پیداوار کا بیسواہ حصہ یعنی (5%)دینا لازم ہے اور جس زمین کی سیرابی پر مشقت اور خرچ نہ آتا ہو مثلا نہری یا بارانی پانی سے سیراب ہوتی ہو اس کی پیداوار پر عشر یعنی (10%)دینا ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر المختار: والعشر على المؤجر كخراج موظف وقالا على المستأجر كمستعير مسلم: وفي الحاوي وبقولهما نأخذ الخ(ج2 ص334)۔
وفی رد المحتار:تحت(قولہ وبقولھما ناخذ) قلت: لكن في زماننا عامة الأوقاف من القرى والمزارع لرضا المستأجر بتحمل غراماتها ومؤنها يستأجرها بدون أجر المثل بحيث لا تفي الأجرة، ولا أضعافها بالعشر أو خراج المقاسمة، فلا ينبغي العدول عن الإفتاء بقولهما في ذلك؛ لأنهم في زماننا يقدرون أجرة المثل بناء على أن الأجرة سالمة لجهة الوقف ولا شيء عليه من عشر وغيره أما لو اعتبر دفع العشر من جهة الوقف وأن المستأجر ليس عليه سوى الأجرة فإن أجرة المثل تزيد أضعافا كثيرة كما لا يخفى فإن أمكن أخذ الأجرة كاملة يفتى بقول الإمام وإلا فبقولهما لما يلزم عليه من الضرر الواضح الذي لا يقول به أحد والله تعالى أعلم الخ(ج2 ص334)۔
وفیہ ایضا:تحت(قوله يجب العشر) ثبت ذلك بالكتاب والسنة والإجماع والمعقول: أي يفترض لقوله تعالى {وآتوا حقه يوم حصاده} [الأنعام: 141] فإن عامة المفسرين على أنه العشر أو نصفه وهو مجمل بينه قوله صلى الله عليه وسلم «ما سقت السماء ففيه العشر وما سقي بغرب أو دالية ففيه نصف العشر»الخ(ج2 ص325)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72984کی تصدیق کریں
0     1114
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ٹھیکہ پر لی گئی زمین کی فصل میں عشر کس حساب سے دیاجائیگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • شمسی توانائی کے ٹیوب ویل سے حاصل ہونے والی کاشت پر عشر

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • بٹہ پر لی گئی زمین پر عشرکے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • زمینی پیداوارپر عشراورنصف عشرکی تفصیل

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • کیا مقروض آدمی عشر ادا کرےگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • کھٹائی سے قبل گنا فروخت کرنے صورت عشر کس حساب دیناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   عشر و خراج 0
  • ٹیوب ویل کے ذریعہ سیراب شدہ زمین کی پیداوارپر عشرہے یا نصف عشر؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 1
  • عشر کے پیسوں سے اسکول میں پانی کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • مزارعت (بٹھائی پر زمین دینے) کی صورت میں عشر کے احکامات

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • عشر کی رقم چچاز زاد اور پھوپھی کو دینا - بیت الخلاء میں وضو کرتے وقت دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • نہری زمین میں عشر و نصف عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • چودہ من نہری زمین کی گندم پر عشر کا حکم اور واجب مقدار

    یونیکوڈ   عشر و خراج 1
  • زمین کے اردگرد اگر چار دیواری ہو تو اس میں عشر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • جانوروں کے لئے اگائے ہوئے چارہ پر عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • عشر کی رقم سے جنازہ گاہ تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • ٹھیکہ پر لی ہوئی زمین میں عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • مغصوبہ زمین کی پیداوار میں عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • سولر سے سیراب کی جانے والی زمین میں عشر لازم ہوگا یا نصف عشر ؟

    یونیکوڈ   انگلش   عشر و خراج 0
Related Topics متعلقه موضوعات