عشر و خراج

جانوروں کے لئے اگائے ہوئے چارہ پر عشر کا حکم

فتوی نمبر :
70434
| تاریخ :
2024-01-20
عبادات / زکوۃ و صدقات / عشر و خراج

جانوروں کے لئے اگائے ہوئے چارہ پر عشر کا حکم

میری کچھ ایکڑ زمین ہے جس پر میں ان جانوروں کے لئے جن پر میراگزر بسر ہے چارہ اگاتاہوں ،اور چارہ جانور کھاتے ہیں ،تومیں نے پوچھنایہ ہے کہ کیااس پر بھی مجھے عشر اداکرناپڑے گایانہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگراپنی مذکور زمین میں جانوروں کےچرنے کےلئےباقاعدہ چارہ کی کاشت کرتاہو،وہ چارہ خودروگھاس کےقبیل سےنہ ہو،اوراسےسیراب کرنےپرکوئی اخراجات وغیرہ نہ ہوں،توایسی صورت میں اس چارہ کاعشرنکالناسائل پرلازم ہوگا،جبکہ کنویں،تالاب اورٹیوب ویل وغیرہ کےپانی سےسیراب کرنےکی صورت میں نصف عشرلازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: (الاّ فیـ)ما لایقصدبہ استغلال الارض (نحو حطب وقصب) فارسی (وحشیش) وتبن وسعف وصمغ وقطران وخطمی واشنان وشجرقطن وباذنجان وبزربطیخ وقثاء وادویۃ کحلبۃ وشونیز حتی لو اشغل ارضہ بھا یجب العشر الخ (ج2 صـ327 کتاب الزکاۃ باب العشر ط: ایچ ایم سعید)۔
وفی ردالمحتار تحت (قولہ: الاّ فیما لایقصد الخ) (الی قولہ) ان المدار علی القصد حتی لو قصدبہ ذلک وجب العشر الخ (ج2 صـ327 کتاب الزکاۃ باب العشر ط: ایچ ایم سعید)۔
وفی فتح القدیر: والسبب ھی الارض النامیۃ ولھذا یجب فیھا الخراج اما الحطب والقصب والحشیش فلاتستنبت فی الجنان عادۃ بل تنقی عنھا حتی لو اتخذھا مقصبۃ او مشجرۃ او منبتا للحشیش یجب فیھا العشر الخ (ج2 صـ189 باب زکاۃ الزرع والثمار ط: رشیدیۃ)۔
وفی الھندیۃ: فلاعشر فی الحطب والحشیش والقصب والطرفاء والسعف لان الارض لاتستنمی بھذہ الاشیاء بل تفسدھا حتی لو استنمی بقوائم الخلاف والحشیش والقصب وغصون النخل او فیھا دلب او صنوبر ونحوھا وکان یقطعہ ویبیعہ یجب فیہ العشر الخ (ج1 صـ186 الباب السادس فی زکاۃ الزرع والثمار ط: ماجدیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70434کی تصدیق کریں
0     1497
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ٹھیکہ پر لی گئی زمین کی فصل میں عشر کس حساب سے دیاجائیگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • شمسی توانائی کے ٹیوب ویل سے حاصل ہونے والی کاشت پر عشر

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • بٹہ پر لی گئی زمین پر عشرکے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • زمینی پیداوارپر عشراورنصف عشرکی تفصیل

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • کیا مقروض آدمی عشر ادا کرےگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • کھٹائی سے قبل گنا فروخت کرنے صورت عشر کس حساب دیناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   عشر و خراج 0
  • ٹیوب ویل کے ذریعہ سیراب شدہ زمین کی پیداوارپر عشرہے یا نصف عشر؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 1
  • عشر کے پیسوں سے اسکول میں پانی کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • مزارعت (بٹھائی پر زمین دینے) کی صورت میں عشر کے احکامات

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • عشر کی رقم چچاز زاد اور پھوپھی کو دینا - بیت الخلاء میں وضو کرتے وقت دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • نہری زمین میں عشر و نصف عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • چودہ من نہری زمین کی گندم پر عشر کا حکم اور واجب مقدار

    یونیکوڈ   عشر و خراج 1
  • زمین کے اردگرد اگر چار دیواری ہو تو اس میں عشر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • جانوروں کے لئے اگائے ہوئے چارہ پر عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • عشر کی رقم سے جنازہ گاہ تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • ٹھیکہ پر لی ہوئی زمین میں عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • مغصوبہ زمین کی پیداوار میں عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • سولر سے سیراب کی جانے والی زمین میں عشر لازم ہوگا یا نصف عشر ؟

    یونیکوڈ   انگلش   عشر و خراج 0
Related Topics متعلقه موضوعات