السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ احرام کی حالت میں سونے کے دوران اگر سر کے بال ٹوٹ جائیں تو کیا حکم ہے ؟
واضح ہو کہ اگر محرم کے کسی عمل کے بغیر بدن کے بال خود بخود ٹوٹ جائیں تو اسکی وجہ سے کچھ لازم نہیں لہذا اگر سوتے وقت نیند کی حالت میں سر کے بال ٹوٹ کر گر جائیں تو اسکی وجہ سے کچھ لازم نہ ہوگا۔
کما فی غنیۃ الناسک: لا یخفی ان الشعر إذا سقط بنفسہ لا محظور فیہ لاحتمال قلعہ قبل احرامہ وسقوطہ بغیر قلعہ (إلی قولہ) فلا شیء علیہ الخ (باب الجنایات الفصل الرابع صـ 137 ط: سعید)