شوهر و بیوی کے حقوق

دو بیویوں میں برابری نہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
72862
| تاریخ :
2024-04-30
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

دو بیویوں میں برابری نہ کرنے کا حکم

السلام علیکم!
میری شادی کو آٹھ سال ہوگئے، میری دو بیٹیاں ہیں، ایک چار سال کی اور ایک پانچ مہینہ کی ہوئی ہے، پانچ مہینہ پہلے میرے شوہر نے دوسری شادی کرلی اور دوسری بیوی ہم سے ملنے نہیں دیتی ہے، نہ وہ ہمارے پاس رہتے ہیں، اس صورت میں میرے شوہر کے لئے کیا حکم ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس مرد کی دو یا دو سے زائد بیویاں ہوں تو اُسے تمام بیویوں کے درمیان برابری اور ہر ایک کا حق ادا کرنا شرعاً لازم و ضروری ہے،چنانچہ اگر ایک بیوی کے پاس ایک رات گزارے تو دوسری کے پاس بھی ایک رات گزارے، ایک کے پاس دو یا تین راتیں رہا تو دوسری کے پاس بھی دو یا تین راتیں رہے، جتنا ایک کو مال وغیرہ دیا ہے، تو دوسری کو بھی اتنا ہی دے، البتہ دن کے وقت برابری کے ساتھ ان کے پاس رہنا لازم نہیں، لیکن اگر مرد کی ملازمت کی ترتیب رات کو ہو، تب دن کو بھی برابری کرنا ضروری ہوگا، ان کے مابین برابری نہ کرنے پر احادیثِ مبارکہ میں سخت وعیدیں اور اخروی سزائیں وارد ہوئی ہیں، لہٰذا سائلہ کے شوہر پر دونوں بیویوں کے حقوق کی ادائیگی میں مساوات سے کام لینا ضروری ہے، بصورتِ دیگر وہ سخت گناہ گار ہوگا، اس پر لازم ہے کہ سابقہ غفلت سے بصدقِ دل توبہ و استغفار کرتے ہوئے، دونوں بیویوں کے حقوق کی ادائیگی کی فکر کرے، تاکہ اخروی مؤاخذہ سے محفوظ ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَى فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ذَلِكَ أَدْنَى أَلَّا تَعُولُوا اھ ( سورۃ النسآء الایۃ 3 )۔
وفی سنن ابی داؤد: عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «من كانت له امرأتان فمال إلى إحداهما، جاء يوم القيامة وشقه مائل» اھ ( ج 2 ص 242 ط: المكتبة العصرية، صيدا – بيروت)۔
وفی بدائع الصنائع: وجملة الكلام فيه أن الرجل لا يخلو إما أن يكون له أكثر من امرأة واحدة وإما إن كانت له امرأة واحدة، فإن كان له أكثر من امرأة، فعليه العدل بينهن في حقوقهن من القسم والنفقة والكسوة، وهو التسوية بينهن في ذلك حتى لو كانت تحته امرأتان حرتان أو أمتان يجب عليه أن يعدل بينهما في المأكول والمشروب والملبوس والسكنى والبيتوتة. الخ ( ج 3 ص 332 ط: دارالکتب)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72862کی تصدیق کریں
0     1167
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات