السلام علیکم! مسمیٰ محمد قاسم ولد علی بہادر . عرض ہے کہ ہمارے سجاد تبسم اور گل زمان بھائی دونوں تولیے کے کاروبار میں برابر کے حصہ دار ہیں، یہ کہ تقریباً 18 ماہ سے ہم اس کاروبار میں شریک ہیں، یہ کہ مسمی سجاد تبسم نے گزشتہ روز پہلے Social Media پر ڈاکٹر اسرار احمد صاحب (مرحوم ) کی ایک ویڈیو تھی، اس ویڈیو میں موضوع تھا کہ " جس کاروبار میں نقصان نہ ہو ،وہ کاروبار سود میں ہوتا ہے" ہم 5 لوگ بطورِ سلیپنگ پارٹنرز ہیں، جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
| نام | محمد آصف | قاسم جان | ضمیر جان | اقبال بھائی | ارسلان |
|---|---|---|---|---|---|
| ٹوٹل رقم | ساڑھے سات لاکھ روپے | ساڑھے سات لاکھ روپے | پانچ لاکھ روپے | پانچ لاکھ روپے | پانچ لاکھ روپے |
| پیس کمیشن ریٹ100 | ایک روپیہ | ایک روپیہ | پچاس پیسہ | ایک روپیہ | پچاس پیسہ |
یہ کہ 4 لوگ بطورِ کمیشن کام کررہے ہیں، کٹنگ میں جو نقصان ہوگا وہ کٹنگ والا اس کی بھرپائی کرے گا اور جو اسٹیچنگ والے سے نقصان ہوگا، وہ اسٹیچنگ والا اس کی بھر پائی کرے گا اور جو نقصان پیکنگ میں ہوگا ، اس کی بھر پائی پیکنگ والا کرے گا، اب ہماری آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہمارے اس معاملہ کو تفصیل سے پڑھ کر ، سمجھ کر ہمیں اس پر ایک فتوٰی جاری کیا جائے اور بتایا جائے کہ یہ کاروبار ہمارے لئے حلال ہے یا حرام ؟
یہ کہ مسمیان قاسم، سجاد، گل زمان نے عقل و فہم کے مطابق درست تسلیم کرتے ہوئے تحریر کردیا ہے۔
نوٹ! سجاد نامی شخص ٹھیکیدار ہے، جو تولیہ کی کمپنی میں ٹھیکیداری کرتا ہے اور مزدوروں کو مزدوری دینے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ کمپنی یکمشت پیسے دیتی ہے، لہٰذا ٹھیکیدار ہم انویسٹرز کے پیسوں سے لوگوں کو مزدوری دیتا ہے اور جو مال تیار ہوتا ہے، اس پرہمیں کمیشن دیتا ہے۔
صورتِ مسئولہ میں انویسٹرز اگرٹھیکیداری کے معاملات اور ذمہ داریوں میں مسمیٰ سجاد کے ساتھ شریک نہ ہوں، بلکہ ورکرز کی پیمنٹ وغیرہ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے لئے اس کو صرف رقم فراہم کرتے ہوں، تو اس رقم کی حیثیت قرض کی ہوگی اور قرض دے کر اس پر کوئی اضافی رقم لینا چونکہ سود کے زمرے میں داخل ہوتا ہے، اس لئے مسمیٰ سجاد کا مذکور انویسٹرز سے رقم لے کر ان کو نفع میں شریک کرنا، سود کے حکم میں ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام ہے، جس سے اجتناب لازم ہے۔
کما فی الدر المختار: وفي الخلاصة القرض بالشرط حرام والشرط لغو ( الی قولہ ) وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام الخ (فصل فی القرض ج 5 ص 166 ط: سعید )۔
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0