شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کا بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا

فتوی نمبر :
72741
| تاریخ :
2024-04-27
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کا بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا

میری 23 سال عمر تھی جب میری شادی ہوئی ، میں ایک گود لی ہوئی لڑکی ہوں، میرے والدین نے مجھے گود لیا ہے،میرے ماں باپ کی کوئی اور اولاد بھی نہیں ہے ،میں اپنے ماں باپ کو کسی جگہ پہ پڑی ہوئی ملی تھی مجھے اپنے اصل ماں باپ کا بھی نہیں پتہ کہ وہ کہاں ہیں اور کون ہیں،شادی سے پہلے میرے سامنے دو انتخاب رکھے گئے تھے یا تو تم تایا کے بیٹے سے شادی کر لو یا پھر ماموں کے بیٹے سے شادی کر لو، میں نے ماموں کے بیٹے سے شادی کی کیونکہ میری والدہ کی تایا کے بیٹے سے میری شادی پر رضامندی نہیں تھی، وہ اس لیے رضامند نہیں تھی کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ ساری زندگی میرے تایا لوگوں نے میرے ماموں لوگوں کو گھر میں آنے نہیں دیا یا ان کو عزت احترام نہیں دیا، اس لیے انہوں نے میری شادی میرے ماموں کے بیٹے کے ساتھ کروا دی تاکہ ان کا گھر آنا جانا لگا رہے،میرا تعلق مالی طور پر مضبوط خاندان سے ہے،جس شخص سے میں نے شادی کی وہ 12ویں پاس تھا اور مالی طور پر بھی مضبوط نہیں تھا،میں شہر میں پلی بڑھی اور وہ گاؤں میں پلا بڑھا تھا۔میں اس سے اس لیے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی کہ وہ مجھ سے تین سال چھوٹا تھا اور گاؤں میں پلا بڑھا تھا اور میرے حساب کے مطابق جتنا میں پڑھی لکھی ہوں اتنا پڑھا لکھا بھی نہیں تھا۔میں نے بار بار اپنی والدہ سے کہا کہ میں شادی کرنے کو تیار نہیں ہوں اور انہوں نے مجھے کہا کہ اگر آپ اپنے والد کو بتائیں کہ آپ شادی نہیں کریں گے یا آپ کو اپنی پسند کی شادی کرنی ہوگی۔ تو وہ کہیں گے کہ آپ کو گود لیا گیا ہے اس لیے آپ اپنی مرضی کی شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن میری کوئی مرضی بھی نہیں تھی کہ میں یہاں پہ شادی کرنا چاہتی ہوں بس میں اس انسان کے ساتھ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی ۔شادی سے پہلے میں نے یہ سوچا تھا کہ میں شادی کے بعد اس انسان سےطلاق لے لوں گی اور میں نہیں رہوں گی اگر میں رہوں گی بھی تو اپنے ماں باپ کی زندگی تک ان کی عزت کے خاطر رہوں گی ۔خیر میں نے اپنے ماں باپ کی عزت کی خاطر نکاح کر لیا اس لڑکے کے ساتھ جس سے میں شادی نہیں کرنا چاہتی تھی میں رضامند نہیں تھی۔نکاح کے بعد میں نے یہ سوچا کہ میں اللہ کی رضا کے لیے اس انسان کے ساتھ زندگی گزاروں گی۔لیکن میں نے وقت کے ساتھ ساتھ دیکھا کہ وہ میری پرواہ ہی نہیں کرتا نہ میرا خیال رکھتا ہے۔وہ رات کو میرے ساتھ ایسے ہم بستری کرتا ہے جیسے زیادتی کر رہا ہو میرے ساتھ۔ میں ایک سال میں دو بار حاملہ ہوئی ہوں اور بچے کی اچھی نشوونما نہیں ہو پائی جس کی وجہ سے میرا حمل ضائع ہو گیا۔ایک سال ہو گیا ہے شادی کو میرے خاوند نے کبھی نماز بھی نہیں پڑھی نہ جمعہ پڑھنے جاتا ہے اور نہ کبھی اس نے قرآن کھول کے دیکھا ہے، صرف روزہ رکھ لیتا ہےرمضان میں وہ بھی اس لیے کیونکہ میری ماں اس کو زبردستی روزہ رکھواتی ہیں۔وہ لڑکا اپنی صاف ستھرائی کا بھی خیال نہیں رکھتا۔جہاں چار لوگ بیٹھے ہوں وہاں پہ میرا خاوند میری عزت بھی نہیں کرتا، بدتمیزی سے بات کرتا ہے۔ان سب باتوں کو دیکھتے ہوئے میں نے یہ سوچا کہ میں اس لڑکے کے ساتھ اب نہیں رہوں گی اس سے طلاق لے لوں گی۔.اور میں نے بارہاں ہوش و حواس میں اپنے خاوند کو بھی بولا کہ وہ مجھے طلاق دے دے اس نے کہا کہ میں دے دوں گا بہت جلد لیکن وہ نہیں دے رہا۔اور میں نے اپنے ماں باپ کو بھی کہا کہ میں اس لڑکے کے ساتھ خوش نہیں ہوں ان لوگوں نے کہا کہ پاگلوں کے ساتھ بھی تو زندگی گزاری جاتی ہے تم گزار لو زندگی ہماری عزت کی خاطر، اور اب میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ نہ تو اب میں اپنے ماں باپ کی عزت کی خاطر کورٹ میں اکیلی جاسکتی ہوں کہ میں اس لڑکے سے طلاق لے سکوں. اور نہ میرا خاوند مجھے خود طلاق دے رہا ہے، میرے بار ہا کہنے کے بعد بھی مجھے طلاق نہیں دے رہا ،وہ چاہتا ہے کہ میرے ماں باپ ہی میرا فیصلہ کریں اور میرے ماں باپ میرا فیصلہ نہیں کر رہے ہیں۔ اب میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ اسلام میرے حق میں کیا کہتا ہے؟ کیا میں اس کے نکاح میں ہوں یا نہیں ؟ یا میں اس کے ساتھ ایسے ہی زندگی گزاروں جیسے گزر رہی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اور اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے کام نہ لیا گیا ہو تو سائلہ کے شوہر کا مذکور طرزِ عمل انتہائی درجہ نامناسب اور غیر اخلاقی ہے ، اس پر لازم ہے کہ اپنے مذکور طرزِ عمل سے باز آکر سائلہ کے حقوق ادا کرنے کی فکر کرے، جبکہ سائلہ کو بھی چاہیئے کہ از خود یا خاندان کے بڑوں کے ذریعے حکمت وبصیرت کے ساتھ اپنے شوہر کو سمجھانے اور مذکور رویہ سے باز رکھنے کی کوشش کرے ، اور ساتھ ساتھ اس کی اصلاح کے لئے دعاؤں کا بھی اہتمام کرے ، انشاءاللہ امید ہے کہ وہ اپنے مذکور طرز ِعمل سے باز آجائے ، تاہم اگر سائلہ کا شوہر باوجودسمجھانے کےمذکور طرز عمل سے باز نہ آتا ہو ، اور اس کے اس رویہ کی وجہ سائلہ کے لئے حدوداللہ کی پاسداری کرتے ہوئے اس کے ساتھ نباہ ممکن نہ ہو ، تو ایسی صورت میں سائلہ کے لئےشوہر سے طلاق یا خلع بالمال کے ذریعے علیحدگی حاصل کرنے کی گنجائش ہوگی، اور اس کی وجہ سے وہ گناہ گار بھی نہ ہو گی، تاہم شوہر سے طلاق یا خلع لیے بغیر خود بخود یہ نکاح ختم نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالٰی: ﴿وعاشروهن بالمعروف﴾ [الآیة: النساء]
وقال تعالٰی: ﴿فإن خفتم الا یقیما حدود الله فلا جناح علیهما فیما افتدت به﴾ [البقرة)
وفی الفقه الإسلامی: ان كانت الزوجة كارهة زوجها لقبح منظر او سوء عشرة وخافت ألا تؤدی حقه جاز للزوج مخالعتها واخذ عوض فی نظیر طلاقها لكن یكره عند الحنفیة ان یاخذ منها اكثر مما اعطاها. (ج۹، ص۷۰۲۹)
وفیه ایضًا: وان كان الكره من الجانبین وخشیا التقصیر او التفریط فی حقوق الزوجیة جاز الخلع وجاز اخذ البدل اتفاقا لقوله تعالٰی فان خفتم الا یقیما حدود اله فلا جناح علیهما فیما افتدت به. (ج۹، ص۷۰۲۹)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72741کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات