السلام علیکم! وراثت کا مسئلہ پوچھنا تھا آپ سے، وراثت بانٹنی ہے تین بیٹوں، دو بیٹیوں، اور ایک بیوہ میں ، کل رقم 5800000 (اٹھاون لاکھ ) ہیں، براہِ مہربانی تقسیم کرنے کی مقدار بتادیں۔
مرحوم کے ترکہ میں سے حقوقِ متقدمہ علی المیراث ( کفن دفن کے متوسط مصارف ، واجب الاداء قرضوں کی ادائیگی اور ایک تہائی کی حد تک جائز وصیت پر عمل کرنے کے بعد ) اگر مذکور رقم مبلغ اٹھاون لاکھ (5800000) بچتی ہو، اور مرحوم کے ورثاء بھی یہی ہوں ، تو مذکور رقم میں سے مرحوم کی بیوہ کو سات لاکھ پچیس ہزار (725000) روپے، اور بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو بارہ لاکھ اڑسٹھ ہزار سات سو پچاس (1268750) روپے، جبکہ بیٹیوں میں سے ہرایک بیٹی کو چھ لاکھ چونتیس ہزار تین سو پچھتر (634375) روپے دیے جائیں۔
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0