احرام کے مسائل

احرام کی حالت میں خوشبو والے صابن سے ہاتھ دھونا

فتوی نمبر :
72514
| تاریخ :
2024-04-15
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

احرام کی حالت میں خوشبو والے صابن سے ہاتھ دھونا

السلام علیکم! حالتِ احرام میں اگر بھول کر خوشبو دار صابن سے ہاتھ دھولیں تو کیا دم دینا ہوگا؟ جبکہ ہاتھ دھوتے ہوئے صابن استعمال کرنے کی نیت نہ ہو، بس عادتاً بھول کر صابن سے ہاتھ دھولئے ہوں۔ رہنمائی فرمائیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ احرام کی حالت میں خوشبو دار صابن استعمال کرنا ممنوع ہے، اور اگر ایک آدھ بار ہاتھ دھونے کے لئے استعمال کیا جائے (اگر چہ بھول کر کیوں نہ ہو) تو اس کی وجہ سے صدقہ فطر کے بقدر صدقہ دینا لازم ہوتا ہے، لہٰذا اگر سائل نے حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن سے فقط ایک آدھ بار ہاتھ دھوئے ہوں، اس صابن کو بار بار استعمال نہ کیا ہو، تو ایسی صورت میں سائل کے ذمہ دم دینا لازم نہ ہوگا، بلکہ صدقہ فطر (پونے دو کلو گندم یا اس کی مالیت کے بقدر پیسے) بطور صدقہ دینا لازم اور ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی غنیة الناسك: ولو غسل رأسه أو یده بأشنان فیه الطیب، فإن کان من رآہ سماه أشنانا، فعلیه صدقة إلا أن یغسل مرارا فدم، وإن سماہ طیبا فدم، ولو غسل رأسه بالخطمی فعلیه دم عند أبی حنیفة، وقال صدقةاھ(ص:۲۴۹،ط۔ادارۃالقرآن)
وفی الفتاوى الهندية: فإذا استعمل الطيب فإن كان كثيرا فاحشا ففيه الدم، وإن كان قليلا ففيه الصدقة كذا في المحيط. (الی قولہ) الطيب إن كان الطيب في نفسه بحيث يستكثره الناس ككفين من ماء الورد وكف من الغالية والمسك بقدر ما استكثره الناس فهو كثير وما لا فلا والصحيح أن يوفق ويقال إن كان الطيب قليلا فالعبرة للعضو لا للطيب حتى لو طيب به عضوا كاملا يكون كثيرا يلزمه دم وفيما دونه صدقة، وإن كان الطيب كثيرا فالعبرة للطيب لا للعضو حتى لو طيب به ربع عضو يلزمه دم هكذا في محيط السرخسي والتبيين اھ (ج۱،ص۲۴۱، کتاب المناسک، ط۔ماجدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72514کی تصدیق کریں
0     1681
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 18
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات