شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر کو قریب نہ آنے دینا

فتوی نمبر :
72018
| تاریخ :
2024-03-24
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر کو قریب نہ آنے دینا

میری بیوی مجھے قریب نہیں آنے دیتی، مجھے بیوی سے بوس کنار اور صحبت کرنا اچھا لگتا ہے، مگر وہ مجھے بہت ازیت دیتی ہے، اور مجھ سے دور رہنے کی کوشش کرتی ہے، میں ایک مکمل مرد ہوں مجھ میں کوئی خامی نہیں، پھر بھی میری سمجھ سے باہر ہے، میں بیوی کی تمام ضروریات وخواہشات کو بھی پورا کرتا ہوں، پھر بھی مجھ سے ایسا رویہ سمجھ سے باہر ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اور سائل کی بیوی بغیر کسی عذر اور بیماری کے سائل کو ازدواجی حقوق کی ادائیگی سے روکتی ہو، تو اس کا یہ عمل شرعاً جائز نہیں، احادیث مبارکہ میں ایسی عورت کے متعلق سخت قسم کی وعید وارد ہوئی ہیں، چنانچہ ایک روایت میں آتاہے کہ جب شوہر بیوی کو (ہمبستری کیلئے) اپنے بستر پر بلائے اور وہ(بغیر کسی عذر کے آنے سے)انکار کردے، جسکی وجہ سے شوہر غصے اور ناراضگی کی حالت میں رات گزارے تو اس عورت پر صبح تک فرشتےلعنت کرتے ہیں، لہذا سائل کی بیوی کو چاہیے کہ بلاکسی عذرکے شوہرکو ازدواجی حقوق کی ادائیگی سے نہ روکے، جبکہ سائل کو بھی چاہیے کہ بیوی کی صحت اور آرام وراحت کی رعایت رکھنے کی کوشش کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاۃ المصابیح: عن ابی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ ﷺ: : اذا دعا الرجل امراتہ الی فراشہ فابت فبات غضبان لعنتھا الملائکۃ حتی تصبح" الحدیث (ج2 رقم: 3246 باب عشرۃ النساء ط: بشری)۔
وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ: ویسن لکل من الزوجین تحسین الخلق لصاحبہ والرفق بہ واحتمال اذاہ وسوء طباعہ لقولہ تعالی: (والصاحب بالجنب) ای احسان لہ والحدیث المتقدم "استوصوا بالنساء خیرا" (الی قولہ) واخرج مسلم عن جابر بن عبد اللہ ان رسول اللہ ﷺ قال: "لایفرک مؤمن مؤمنۃ ان کرہ منھا خلقا آخر ای لایبغضھا الخ (ج7 صـ330-331 الباب الاول الزواج واثارہ ط: رشیدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72018کی تصدیق کریں
0     1447
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات