احکام وراثت

لے پالک داماد(لے پالک بیٹی کا شوہر) کا ترکہ کے مکان پر قابض ہوجانا

فتوی نمبر :
71608
| تاریخ :
2024-03-11
معاملات / ترکات / احکام وراثت

لے پالک داماد(لے پالک بیٹی کا شوہر) کا ترکہ کے مکان پر قابض ہوجانا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے بڑے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے،جس کے ورثاء میں دو بھائی اور ایک بہن موجود ہے،جبکہ اس کی بیوی کا انتقال پہلے ہی ہوچکا ہے،ان کا ترکہ مذکور ورثاء میں کیسے تقسیم ہوگا؟
مرحوم بھائی نے ایک لےپالک لڑکی لی ہوئی تھی،جس کے تمام سرکاری وغیر سرکاری کاغذات میں والد کی جگہ اپنا نام درج کروایا ہوا ہے،اس کو ترکہ سے کچھ حصہ ملے گا یا نہیں؟ جبکہ داماد نے زیور اور مکان وغیرہ کے کاغذات پر قبضہ کر رکھا ہے،اور دعوی کررہا ہے کہ اس سب پر ہمارا حق ہے،شرعاً ان کا یہ رویہ درست ہے یا نہیں؟
مرحوم کی تین بہنیں پہلے انتقال کرگئی ہیں،ان کے بچوں کو کوئی حصہ ملے گا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شریعتِ مطہرہ میں لے پالک اور منہ بولی بیٹی حقیقی اولاد کی طرح حصہ دار نہیں ہوگی،بلکہ اپنے حقیقی والدین کے ترکہ میں حصہ دار ہوتی ہے،لہذا سائل کے مرحوم بھائی نے جو لڑکی گودلی تھی ،وہ شرعاً مرحوم کے ترکہ میں حصہ دار نہ ہوگی ،چنانچہ مذکور لڑکی کے شوہر کا مرحوم کے ترکے پر قبضہ جماکر شرعی ورثاء کو ان کا حق نہ دینا شرعاً جائز نہیں،جس سے اجتناب لازم ہے،جبکہ مرحوم کی جو بہنیں ان کی زندگی میں انتقال کرچکی ہیں،ان کی اولادیں شرعاً مرحوم کے ترکہ میں حصہ دار نہ ہونگی ،البتہ اگر مرحوم کے ورثاء اپنے بھانجوں،بھانجیوں یا مرحوم کی لےپالک بیٹی کو کچھ دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کےمرحوم بھائی کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے موجود ورثاء کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازو سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر اس کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل پانچ (5) حصے بنائےجائیں ، جن میں سے مرحوم کے ہر بھائی کو دو (2 ) حصے، اور بہن کوایک (1 ) حصہ دیا جائے -

مأخَذُ الفَتوی

وفی التفسیر المظھری: فلایثبت بالتبنی شیئ من احکام البنوۃ من الارث وحرمۃ النکاح وغیر ذلک (ج7 ص273 سورۃ الاحزاب)۔
وفی الھندیۃ: وأما حکمہ: فالاثم والمغرم عند العلم وان کان بدون العلم بان ظن ان المأخوذ مالہ او اشتری عینا ثم ظھر استحقاقہ فالمغرم ویجب علی الغاصب رد عینہ علی المالک الخ (ج5 ص119 کتاب الغصب الباب الاول ط: ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71608کی تصدیق کریں
0     246
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات