براہِ مہربانی میرے فوت شدہ والد کے گھر کی قیمت میں ہر ممبر کے حصہ کی قیمت کا تعین کریں ، میرے والد کے گھر کی کل قیمت ایک کروڑ روپے (10000000) ہے،میرے فوت شدہ والد کے خاندانی ممبر کی رشتہ داری کے ساتھ تفصیل !
ریحانہ نفیس (بیوی) شیلانفیس(بیٹی) انیلہ نفیس (بیٹی) کاشف نفیس(بیٹا) سیل نفیس(بیٹا) خالد نفیس(بیٹا)۔
واضح ہو کہ سائل کے والد مرحوم کے ترکہ میں سے کفن دفن کے متوسط مصارف واجب الاداقرض اور حق مہر کی ادائیگی اور ایک تہائی(1/3) کی حد تک جائز وصیت پر عمل کرنے کی بعد اگر یہی رقم (10000000)بچتی ہو ،اور مرحوم کے ورثاء بھی یہی ہو ں اس کے علاوہ کوئی وارث موجود نہ ہو ،تو مذکور رقم میں سے مرحوم کی بیوہ کو بارہ لاکھ پچاس ہزار (1250000)روپے، بیٹوں میں سے ہر ایک کو اکیس لاکھ ستاسی ہزار پانچ سو (2187500)روپے، جبکہ ہر بیٹی کو دس لاکھ تریانوے ہزار سات سوپچاس روپے دیے جائیں ۔