کیا کرپٹو کرنسی یا اس طرح کوئی اور کوئنز خریدنا یا اس میں انویسٹ کرنا جائز ہے ؟ 2۔کیا بٹ کوائن کی مائننگ کرنا جائز ہے؟ 3۔ کیا اسٹاک ایکسچینج کے کسی میوچل فنڈ میں انویسٹ کرنا جائز ہے ؟
واضح ہوکہ (کرپٹواور بٹ کوائن) کرنسی کا کوئی حسی وجود نہیں، بلکہ محض ڈیوائس میں موجودگی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتا ہے، جبکہ ملکی قانون میں اس کو مبادلہ اور خرید و فروخت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، نیز بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کے نام پر دھوکہ دہی عام ہے، لہذا مذکور کرنسیوں میں سرمایہ کاری کرنے سے احتراز لازم ہے،جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں کسی شخص کا شئیرز خریدنے سے مقصود اس کمپنی کا حصہ دار بننا اور گھر بیٹھ کر سالانہ نفع حاصل کرنا ہو، تو ایسی صورت میں درج ذیل شرائط کے ساتھ کمپنی کے شئیرز خریدنے کی اجازت ہوگی :
1 ۔ جس کمپنی کے شیئرز خریدنا مقصود ہو، اس کا اصل کاروبار حلال ہو، ناجائز اور حرام اشیاء، جیسے شراب بنانے کی فیکٹری نہ ہو، اور اس کمپنی کا تمام تر کاروبار سود پر مبنی نہ ہو۔
2 ۔ اس کمپنی کے منجمد اثاثہ وجود میں آچکے ہوں، رقم صرف نقد کی شکل میں نہ ہو۔
3 - اگر کمپنی جزوی طور پر سود کا لین دین کرتی ہو، تو اس کی سالانہ میٹنگ میں سود کے خلاف آواز اٹھائی جائے ۔
4۔جب منافع تقسیم ہو، اس وقت جتنا نفع کا حصہ سودی ڈپیازٹ سے حاصل ہوا ہے اس کو بلانیت ثواب صدقہ کر دے ۔
كما في رد المحتار : و شرط المعقود عليه ستة : كونه موجوداً مالا متقوما مملوكا في نفسه، و كون الملك للبائع فيما يبیعه لنفسه، و كونه مقدور التسليم فلم ينعقد بيع المعدوم الخ (مطلب شرائط البيع ،ج 4،ص 505،ط : سعيد)۔
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0