تفریق و تنسیخ

ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

فتوی نمبر :
70831
| تاریخ :
2024-02-11
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں ، کہ اگر کسی عورت کا شوہر ظالم ہو ،نان و نفقہ نہ دیتا ہو، اسی طرح دیگر حقوق کی طرح حقوق زوجیت بھی ادا نہ کرتا ہو، اور طلاق یا خلع بھی دینے پر تیار نہ ہو ، تو ایسی عورت کے لئے اس ظالم شوہر سے خلاصی کا کیا طریقہ کا ر ہے ؟ کیا وہ عدالت سے خلع لے سکتی ہے ؟ اگر عدالتی خلع معتبر نہیں ہے ، تو تنسیخ نکاح سے اس عورت کا نکاح ختم ہو جائیگا یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کسی عورت کا شوہر باوجود قدرت کے بیوی کے حقوق اور نان و نفقہ کی ادائیگی سے انکار کرے، جس کی وجہ سے بیوی کو اپنے شوہر کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہو ، تو ایسی صورت میں حکم یہ ہے کہ ،عورت شوہر کو طلاق یا خلع پر راضی کرکے اس سے علیحدگی حاصل کرے ، لیکن اگر شوہر نہ تو حقوق ادا کر رہا ہو اور نہ ہی طلاق یا خلع دینے پر راضی ہو ،تو ایسی صورت میں شوہر متعنت کہلا تا ہے ، اور متعنت کی بیوی کو عدالت سے فسخ نکاح کرنے کا اختیار ہے ، جس کا طریقہ کار یہ ہیکہ مذکور عورت کی طرف سے عدالت میں "فسخ نکاح " کی درخواست جمع کرائی جائے ، اور قاضی (جج) تنسیخ نکاح کی ضروری کاروائی کے بعد اگر فسخ نکاح کی ڈگری جاری کردے ،تو یہ ڈگری شرعاً بھی معتبر ہو گی ، اور اس ڈگری سے طلاق بائن واقع ہو کر دونوں کا نکاح ختم ہوجائیگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ : فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ (سورۃالبقرۃآیت 228)۔
وفی الھدایۃ: وإذا تشاق الزوجان وخافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال يخلعها به(باب الخلع ج 2 ص96 ط: انعامیہ)۔
وفی الحیلۃ الناجزۃ: ان المتعنت اذا رجع عن التعنت بعد العدۃ فالمرأۃ لاترجع الیہ بحال کما ھو مذکور فی ھذاالمقام الغائب المطلق علیہ اذا قدم بعد العدۃ واثبت خلاف ما ادعتہ فالمرأۃ لہ وان عاند بعد ما ارسل الیہ الحاکم(ص73 ط : دارالاشاعت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70831کی تصدیق کریں
3     2128
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیابدکاری کی تہمت لگانےسے نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کلمۂ کفر کہنے سے نکاح ٹوٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • عدالتی خلع کا متبادل-ایصالِ ثواب

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • حقوق زوجیت پر قادر نہ ہونے والے شخص کا طلاق کے بعد مہر نہ دینا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجہ متعنت کیلئے کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 3
  • کیا طویل عرصہ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • جادو کروانے والی عورت کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • انجانے میں بیوی کو ”ماں“ کہہ دینے سے نکاح پر کیا اثر ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن چیزوں سے نکاح از خود ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کو بہن بولنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیا میاں بیوی کا ازدواجی تعلق کے بغیر ایک ساتھ رہنےسے نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا شوہر کو بھائی جیسا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • طلاق یا خلع دیے بغیر محض الگ رہنے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نعت کی بے حرمتی کرنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجۂ متعنّت کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
Related Topics متعلقه موضوعات