تفریق و تنسیخ

شوہر کے ضدی اور متعنت ہونے کی صورت میں بیوی کے لئے فسخِ نکاح کی صورت کا بیان

فتوی نمبر :
70787
| تاریخ :
2024-02-07
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

شوہر کے ضدی اور متعنت ہونے کی صورت میں بیوی کے لئے فسخِ نکاح کی صورت کا بیان

کورٹ سے خلع لی ہے، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
مزید وضاحت!
کیا فرماتے ہیں حضرات مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ لڑکے والوں نے ہمارے ساتھ دھو کہ دہی اور جھوٹ بول کر رشتہ کیا، ہمیں بتایا گیا تھا کہ لڑکے کا اپنا Software Houseہے، اپنا کاروبار ہے، ہمیں اپنی NGO چلانے کے لئے پڑھی لکھی بہو کی ضرورت ہے ، میری امی کولوگ نیک اور اچھے لگے، تو امی نے رشتہ کے لئے ہاں کر دی ، امی فی الحال منگنی کرنا چاہتی تھی، لیکن لڑکے والوں نے زور دیا کہ ہم منگنی کونہیں مانتے تو لڑکے والوں نے جلد بازی کر کے فی الفور نکاح پر آمادہ کر کے نکاح کر لیا ( ابھی رخصتی کی تاریخ بھی طے نہیں ہوئی تھی )پھر نکاح کے ایک ڈیڑھ ہفتے بعد ہی لڑکے والوں نے پیسوں کی ڈیمانڈ کر دی ،ڈیڑھ لاکھ روپے کی ،پھر ہم مشورہ کر کے پیسے دینے پر آمادہ ہو گئے، پچاس ہزار کے تین چیک لڑکے والوں کو دیے جس کے ثبوت بھی میرے پاس ہے ،پھر چند ہفتوں کے بعد میں 20لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر دی (پیسوں کے ان مطالبات پر میرے پاس گواہاں موجود ہیں) کہ کاروبار میں ضرورت ہے ،کیوں کہ میری سرکاری نوکری ہے تو انہوں نے کہا کہ ہمیں لون نکلوا کر دے ،ہم واپس کر دینگے، جس پر گھر والوں نے جب تحقیق کروائی تو لڑکے کا نہ Software House تھا، نہ ہی کچھ اور کام کرتا تھا، نہ ہی کچھ کماتا تھا، پھر ہم نے لڑکے والوں کو کہا کہ ہم اتنی بڑی رقم تو نہیں دے سکتے ہیں تو منع کرنے پر وہ لوگ بد تمیزی پر اتر آئے اور کہنے لگے کہ آپ لوگ کیسے منع کر سکتے ہیں، ہمیں پیسے چاہئے ،چاہے اپنا گھر گروی رکھوا کر ہمیں دو ،پھر ہم نے کسی بھی شکل میں مزید رقم دینے سے انکار کردیا تو لڑکے نے شادی میں عدم دلچسپی ظاہر کی اور لڑکی سے کہا کہ وہ شادی برقرار رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتا اور پھر لڑکی سے دوبارہ رابطہ نہیں کیا (لڑکے کے رویہ سے واضح ہے کہ اس نے صرف پیسے لینے کے لئے نکاح کیا تھا، اس لیے مزید رقم دینے سے انکار کے بعد وہ نکاح میں عدمِ دلچسپی ظاہر کرتا ہے۔ شادی کے بعد لڑکے کا کردار بھی اچھا نہیں نکلتا کہ لڑکے کے دوسری عورتوں سے تعلقات بھی تھے . لڑکے کے کردار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نکاح کے دن لڑکا لڑکی کو اپنی ساس کے بارے میں کہتا ہے کہ وہ“Sexy“ لگ رہی ہے۔ یہ اس کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے، لڑکا پہلے ہی رشتہ ختم کرنے کو کہہ چکا تھا۔ لڑکے کے کردار اور اس کے لالچ کے بارے میں تمام حقائق جاننے کے بعد ہم نے بھی رشتہ ختم کرنے میں عافیت جانی اور فیصلہ کیا کہ یہ لالچی مکار لوگ ہیں، ان لوگوں سے جان چھڑائی جائے، پھر دونوں فریقین باہمی رضامندی سے رشتہ ختم کرنے پر راضی ہو گئے اور تمام تحائف، لین دین وغیرہ دونوں فریقین نے واپس لے لیے ، لیکن جب ہم لوگوں نے طلاق کی بات کی تو انہوں نے صاف انکار کر دیا کہ ہم طلاق نہیں دینگے، آپ لوگوں نے جو کرنا ہے کر لیں ، کورٹ جانا ہے، چلی جاؤ، وہاں سے طلاق لے لو،ہم نہیں دینگے، (طلاق سے انکار کے پیچھے کی وجہ یہ ہے کہ ہم قرض دینے سے انکار کرتے ہیں اور اب اس کا موقف یہ ہے کہ میں نہ تو تم سے تعلق رکھوں گا اور نہ ہی سزا کے طور پر تمہیں طلاق دوں گا) انکے اس رویے کے بعد میرے دل میں ان کی نفرت پیدا ہو گئی اور میں ان سے علیحدگی چاہتی تھی، کیوں کہ یہ پیسوں کی ڈیمانڈ کا سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا ، جب وہ طلاق دینے سے انکار کرتا ہے تو ہم زبردستی بھی اس سے طلاق لینے کے لئے معلومات لیتے ہیں، لیکن یہ ہمارے بس میں نہ تھا۔ اس کے بعد تب ہم نے مجبورا عدالت سے رجوع کیا ،لیکن کورٹ کے بارے میں زیادہ علم نہ تھا تو ایک وکیل کے ذریعے ہم نے کیس کیا، عدالتی سمن پر لڑکا دو دفعہ پیش ہوا اپنے خلاف لگے الزامات سننے کے بعد دوسری پیشی پر اپنے حق میں ثبوت اور گواہان لانے کے لئے عدالت سے وقت ما نگ کر چلے گئے، پھر مقررہ وقت کے بعد عدالت کے بار بار بلانے (سمن بھیجنے ) کے باوجود غیر حاضر رہا اور عدالت میں پیش نہیں ہوا (عدالت سے وقت لینے کی وجہ صرف کیس میں مزید تاخیر اور ہمیں تنگ کرنے کے سوا کچھ نہیں تھی) ۔ جس پر اس کے بعد عدالت نے طریقہ کار کے مطابق مجھے AFFIDAVIT PARTE-EX جمع کرانے کا حکم دیا اور مجھے ڈگری جاری کر دی جس کی کاپی منسلک ہے. اب مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس عدالتی فیصلے سے میرا اس شخص سے نکاح شرعاً ختم ہو گیا ہے اور اب میں کہیں اور نکاح کر سکتی ہوں؟ اور اگر بالفرض اس عدالتی فیصلے کاا عتبار نہیں ہے اور لڑ کا طلاق بھی نہیں دے رہا ہے تو میرے لئے اس سے علیحدگی کی کیا صورت ممکن ہے؟ اور ہم اس پر کوئی زبردستی نہیں کر سکتے ہیں ،وہ بڑے بدمعاش لوگ ہیں، جبکہ میرے والد بھی حیات نہیں ہے ۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کے لئے میاں بیوی کی باہمی رضا مندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے، جو کہ مذکور عدالتی یکطرفہ خلع میں مفقود ہے، لہٰذا عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری جاری ہونے کے باوجود شرعاً سائلہ کا نکاح ختم نہیں ہوا، بلکہ بدستور برقرار ہے، اور اس عدالتی خلع کی ڈگری کو بنیاد بنا کر سائلہ کا دوسری جگہ نکاح کرنا بھی درست نہیں ، تاہم اگر باوجود کوشش کے اس رشتہ کو برقرار رکھنے کی کوئی صورت ممکن نہ ہو تو سائلہ کچھ مال ( حق مہر وغیرہ ) کے عوض شوہر سے طلاق یا خلع حاصل کرسکتی ہے، لیکن شوہر اگر اس کے لئے بھی تیار نہ ہو اور نہ گھر بسا کر بیوی کا نان نفقہ اور دیگر حقوق ادا کرتا ہو اور نہ ہی طلاق دیتا ہو تو ایسی صوت میں اس کا شوہر حکماً متعنت شمار ہوگا، لہٰذا ایسی مجبوری میں سائلہ کو نان نفقہ نہ دینے اور حقوق کی ادائیگی نہ کرنے کی بنیاد پر بذریعہ قضاءِ قاضی فسخِ نکاح کا حق حاصل ہوگا۔
جس کا طریقہ یہ ہے کہ سائلہ اپنا مقدمہ مسلمان حاکم ( جج ) کے سامنے پیش کرے اور جس کے سامنے یہ مقدمہ پیش ہو ، وہ معاملہ کی شرعی شہادت وغیرہ کے ذریعہ پوری تحقیق کرے اور اگر عورت کا دعوٰی صحیح ثابت ہوجائے تو اس کے خاوند سے کہا جاوے کہ اپنا گھر بسا کر بیوی کے حقوق ادا کرو یا طلاق دو، ورنہ ہم تفریق کردیں گے، اس کے باوجود اگر وہ ظالم کسی صورت پر عمل کرنے کو تیار نہ ہو تو بغیر کسی انتظار و مہلت کے قاضی اس کا قائم مقام بن کر اس کی بیوی پر طلاق واقع کردے، چنانچہ ایسا کرنے سے اس عورت پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوجائے گی، چونکہ اس صورت میں خلوت یا ہمبستری نہیں ہوئی ، لہٰذا عورت پر عدت بھی لازم نہ ہوگی، بلکہ فی الفور وہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والآخر وكيل الزوج في الخلع ( الی قولہ ) وکیف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخرجا المال عن ملكها الخ ( ج 3 ص 153 )۔
وفی الحیلۃ الناجزۃ: وأما المتعنت الممتنع عن الاتفاق ففی مجموع الامیر ما نصہ: ان منعھا نفقۃ الحال فلھا القیام فان لم یثبت عسرۃ انفق أو طلق، وإلا طلق علیہ، قال محشیہ: أی طلق علیہ الحاکم من غیر تلوم الخ ( ص 73 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70787کی تصدیق کریں
0     1137
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیابدکاری کی تہمت لگانےسے نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کلمۂ کفر کہنے سے نکاح ٹوٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • عدالتی خلع کا متبادل-ایصالِ ثواب

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • حقوق زوجیت پر قادر نہ ہونے والے شخص کا طلاق کے بعد مہر نہ دینا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجہ متعنت کیلئے کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 3
  • کیا طویل عرصہ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • جادو کروانے والی عورت کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • انجانے میں بیوی کو ”ماں“ کہہ دینے سے نکاح پر کیا اثر ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن چیزوں سے نکاح از خود ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کو بہن بولنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیا میاں بیوی کا ازدواجی تعلق کے بغیر ایک ساتھ رہنےسے نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا شوہر کو بھائی جیسا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • طلاق یا خلع دیے بغیر محض الگ رہنے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نعت کی بے حرمتی کرنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجۂ متعنّت کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
Related Topics متعلقه موضوعات