شوهر و بیوی کے حقوق

دو بیویوں میں سفری اخراجات اور میکے میں گزارے ہوئے دنوں میں برابری کا حکم

فتوی نمبر :
70753
| تاریخ :
2024-02-07
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

دو بیویوں میں سفری اخراجات اور میکے میں گزارے ہوئے دنوں میں برابری کا حکم

السلام علیکم !میرے شوہر کی دو شادیاں ہیں، شریعت کی رو سے انہیں دونوں پر برابر خرچ کرنا چاہیئے ، اگر وہ ایک بیوی کو اس کے والدین کے گھر دوسرے شہر لے جانے پر 5000 خرچ کرتے ہیں تو کیا دوسری بیوی سے برابری کی غرض سے یہ رقم ان پر واجب الادا ہو گی؟ جبکہ دوسری بیوی کا میکہ جانے کا خرچ 450 روپے ہے، براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں، اگر ایک بیوی اپنی مرضی سے 15 دن کے لیے میکے جاتی ہے اور شوہر 15 دن دوسری بیوی کے ساتھ شب باشی کرتا ہے تو کیا پہلی بیوی کے واپس آنے کے بعد ان 15 دنوں کی قضا ادا کرنی ہو گی؟ یعنی دوسری بیوی 15 دن اکیلی رہے گی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شوہر کے ذمہ دونوں بیویوں کے درمیان رات گزارنے ،نان ونفقہ اور سکنیٰ میں برابر ی کا معاملہ کرنا شرعاً لازم اورضروری ہے ، البتہ اگر کوئی عورت اپنی مرضی سے میکے جاکر اور کچھ ایام اپنے میکے میں گزار تی ہے تو واپس آنے پر والدین کے ہاں گزارے ہو ئے ایام کے بقدر شوہر کے ساتھ شب باشی کی حقدار نہ ہو گی، بلکہ حسب معمول دوسری بیوی کے برابر شوہر کے ساتھ رات گذارنے کی حقدار ہو گی ، جبکہ میکہ جانے کے لئے کرائے اور سفری اخراجات اس کے مسافت کے مطابق شوہر اپنی رضامندی سے جتنا دینا چاہے اسے اختیار ہو گا ،اس میں دونوں بیویوں کے درمیان برابری شرعاً لازم نہیں ۔ البتہ سفری سہولت میں برابری کا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیہ: والنفقة الواجبة المأكول والملبوس والسكنى أما المأكول فالدقيق والماء والملح والحطب والدهن كذا في التتارخانية وكما يفرض لها قدر الكفاية من الطعام كذلك من الآدام كذا في فتح القدير ويجب لها ما تنظف به وتزيل الوسخ كالمشط والدهن، وما تغسل به من السدر والخطمي، وما تزيل به الدرن كالأشنان والصابون على عادة أهل البلد(ج1 ص549 الفصل الاول فی نفقۃ الزوجۃ ط:ماجدیہ)۔
وفیھا ایضاً: وإذا كانت له امرأة وأراد أن يتزوج عليها أخرى وخاف أن لا يعدل بينهما لا يسعه ذلك وإن كان لا يخاف وسعه ذلك والامتناع أولى ويؤجر بترك إدخال الغم عليها كذا في السراجية. والمستحب أن يسوي بينهن في جميع الاستمتاعات من الوطء والقبلة وكذا بين الجواري وأمهات الأولاد ولا يجب شيء كذا في فتح القدير.(ج1 ص341 کتاب النکاح ط:ماجدیہ)۔
وفی الخانیہ:فلو انہ سافر مع احدی امراتیہ لما قدم طلبت التی لم یسافر معھا ان یقیم عندھا مثل تلک المدۃ لم یکن ذٰلک(کتاب النکاح ج2 صــ147 ط:رشیدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70753کی تصدیق کریں
1     1084
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات