0kx نامی ایپ میں پیسے لگا کر پیسا کمانا جائز ہے یا ناجائز؟ مطلب ہم نے okx سے ڈالر خریدے, پھر okx میں ہی اسکو بیچ دیا, پھر ہمیں %3 کے حساب سے منافع ملتا ہے، جیسے 30 ڈالر میں %30 منافع
مروجہ آن لائن ایپلیکشن کے ذریعہ کرنسیوں کی خرید و فروخت کے کاروبار میں عموماً خرید و فروخت مقصود نہیں ہوتی، بلکہ آپس میں فرق برابر کرکے نفع کا حصول مقصود ہوتا ہے، جس میں عوضین میں سے دونوں یا کسی ایک پر قبضہ کیے بغیر ہی اسے آگے فروخت کیا جاتا ہے، اور قبضہ کیے بغیر کسی چیز کو آگے فروخت کرنا جائز نہیں، اس لئے سوال میں مذکور پلیٹ فارم Okxپر کرنسی کا کاروبار کرنے سے اجتناب ضروری ہے۔
کما فی الدر المختار: (هو) لغة: الزيادة. وشرعا: (بيع الثمن بالثمن) أي ما خلق للثمنية ومنه المصوغ (جنسا بجنس أو بغير جنس) كذهب بفضة (الی قولہ) (فلو باع) النقدين (أحدهما بالآخر جزافا أو بفضل وتقابضا فيه) أي المجلس (صح الخ) (باب الصرف، ج5، ص257،ط: سعید)۔
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0