جناب! میں بحرین میں رہتا ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ منی ایکسچینج کا کام جائز ہے ، کیونکہ ہم روپیوں میں ادا کرتے ہیں اور دینار میں نفع لیتے ہیں ، مگر میرا سوال یہ ہے کہ اگر میرا دوست جو کہ پاکستان میں ہے وہ مجھے 1 لاکھ روپے دیتا ہے اور کہتا ہے کہ ایکسچینج والے کام میں انویسٹ کردو ، اب اگر میں اس سے پاکستانی کرنسی لیتا ہوں اور کاروبار یہاں بحرین میں کرتا ہوں ، پھر کسٹمر سے دینار لے کے اپنے دوست کو پاکستانی کرنسی میں ادا کرتا ہوں تو کیا یہ جائز ہے ؟ کیونکہ اس نے تو پاکستانی کرنسی دی تھی کاروبار میں انویسٹمنٹ کے لئے اور اس کو آخر میں پاکستانی کرنسی ہی ملی مگر بیچ میں کرنسی تبدیل بھی ہوئی کیونکہ کسٹمر سے ہم نے دینار لیے، براہِ کرم اس بارے میں رہنمائی کریں کہ میرے دوست کے لئے ایسا نفع لینا ٹھیک ہے ؟
واضح ہو کہ کرنسی کے لین دین کرتے وقت فقط کرنسی کا مختلف الجنس ہونا کافی نہیں، بلکہ اس کاروبار کی دیگر شرائط کا لحاظ رکھنا بھی ضروری ہے، لہٰذا اگر سائل اپنے دوست سے پاکستانی کرنسی کی صورت میں متعین رقم لے کر اسے شرعی ضابطوں کے مطابق دیگر ممالک کی کرنسیوں کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے طور پر استعمال کرے اور اپنے دوست کے ساتھ بھی فیصدی اعتبار سے نفع کا ریشو متعین کر کے یہ نفع آپس میں تقسیم کرے تو یہ بلاشبہ جائز اور درست ہوگا، اور پاکستانی کرنسی کو بطور سرمایہ کاری دینے اور اسی کرنسی کو واپس لینے کی وجہ سے یہ معاملہ شرعاً ناجائز نہیں بنے گا۔
و فی بدائع الصنائع : ( و منها ) : أن يكون الربح معلوم القدر ، ( إلی قولہ) (ومنها) : أن يكون الربح جزءا شائعا في الجملة ، لا معينا ، ( إلی قولہ ) ( أما ) الشركة بالأموال فلها شروط: ( منها ) أن يكون رأس المال من الأثمان المطلقة وهي التي لا تتعين بالتعيين في المفاوضات على كل حال، وهي الدراهم والدنانير، عنانا كانت الشركة أو مفاوضة ( إلی قولہ ) ولو كان من أحدهما دراهم، ومن الآخر عروض، فالحيلة في جوازه: أن يبيع صاحب العروض نصف عرضه بنصف دراهم صاحبه، ويتقابضا، ويخلطا جميعا حتى تصير الدراهم بينهما، والعروض بينهما، ثم يعقدان عليهما عقد الشركة فيجوز.اھ ( کتاب الشرکۃ، ج۶ ، ص۵۹ ، ط۔سعید )۔
وفیہ ایضاً : إذا شرطا الربح على قدر المالين متساويا أو متفاضلا، فلا شك أنه يجوز و يكون الربح بينهما على الشرط سواء شرطا العمل عليهما أو على أحدهما والوضيعة على قدر المالين متساويا ومتفاضلا الخ۔ ( کتاب الشرکۃ ، ج۶ ، ص۶۲ ، ط۔سعید )۔
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0