کاروبار

فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

فتوی نمبر :
70193
| تاریخ :
2024-01-07
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

فاریکس ٹریڈنگ کا حکم کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فاریکس ٹریڈنگ سود اور قمار کی ایک قسم ہے جس میں عام طور پر خرید و فروخت مقصود نہیں ہوتی بلکہ فرق برابر کر کے نفع کمانا مقصود ہوتا ہے، اسی وجہ سے اس کاروبار میں قبضہ کے بغیر ہی وہ چیز آگے بیچ دی جاتی ہے اور قبضہ کے بغیر چیز آگے بیچنا شرعاً جائز نہیں ، اس لئے عام حالات میں تو یہ کاروبار درست نہیں،جس سے احتراز لازم ہے، تا ہم اگر کوئی شخص اپنے کسی وکیل کے ذریعہ حلال اشیاء خریدنے کے بعد ان پر قبضہ کرکے پھر آگے بیچے تو بلا شبہ اس کا نفع بھی حلال ہوگا، مگر چونکہ اس کاروبار میں عموماً ایسا نہیں ہوتا ،اس لئے اس سے احتراز لازم ہے ۔(ماخوذ از تبویب)

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن ابن ماجة عن ابن عباس رضی اللہ عنہ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من ابتاع طعاماً فلا يبعه حتى يستوفيه قال أبو عوانه في حديثه : قال ابن عباس ، و أحسب كل شي مثل الطعام اھ( ج ۲ ص 749 ط: العالمية )۔
وفي الجوهرة النيرة : قوله ( ومن اشترى شيئاً مما ينقل ويحول لم يجزله بيعه حتى يقبضه ) مناسبة هذه المسئلة بالمرابحة والتولية،ان المرابحة انما تصح بعد القبض ولا تصح قبلها اهـ (ج۲ ص210)۔
وفی الھندية: ومنها القبض في بيع المشترى المنقول الخ (ج ٣ ص ٣ م : ما جدیۃ)۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70193کی تصدیق کریں
0     998
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات