آمدنی و مصارف

"ای. او. بی. آئی" کی طرف سے ملنے والی پینشن اور ڈیتھ گرانٹ کا حکم

فتوی نمبر :
69910
| تاریخ :
2023-12-22
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

"ای. او. بی. آئی" کی طرف سے ملنے والی پینشن اور ڈیتھ گرانٹ کا حکم

السلام علیکم!
مفتی صاحب ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ میرے والد صاحب بینک میں سیکیورٹی کی نوکری کرتے تھے، اور حکومت کا ایک” EOBI“ کا ادارہ ہے وہ چھوٹے پرائیویٹ ملازمین کو رجسٹر کرتےہیں، اور جب سروس ختم ہوتی ہے تو وہ پینشن دیتے ہیں،اور اگر سروس کے دوران فوت ہو جائے تو ڈیتھ گرانٹ بھی دیتے ہیں، میرےوالد صاحب کی وفات ہو گئی ہے، اب ڈیتھ گرانٹ ملی ہے، کیا یا رقم حلال ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ای او بی آئی (EOBI) ایک سرکاری ادارہ ہے جو پرائیویٹ کمپنیوں اور اداروں کو اس بات کا پابند کرتا ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں میں سے کچھ رقم کاٹ کر EOBI میں جمع کروایں، تاکہ ملازم کے ریٹائر ہونے کی صورت میں ا س کو اور وفات کی صورت میں اس کے لواحقین کو اصل جمع کردہ رقم سمیت کچھ زائد رقم ادا کرے، چونکہ اس میں ملازم کو اپنی تنخواہ میں سے کٹوتی نہ کروانے کا اختیار نہیں ہوتا، بلکہ جبراً یہ کٹوتی کی جاتی ہے، لہذا ملازم یا لواحقین کیلئے مذکور رقم اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (هي) لغة: التفضل على الغير ولو غير مال. وشرعا: (تمليك العين مجانا) أي بلا عوض لا أن عدم العوض شرط فيه وأما تمليك الدين من غير من عليه الدين فإن أمره بقبضه صحت لرجوعها إلى هبة العين (وسببها إرادة الخير للواهب) دنيوي كعوض ومحبة وحسن ثناء، وأخروي: قال الإمام أبو منصور يجب على المؤمن أن يعلم ولده الجود والإحسان كما يجب عليه أن يعلمه التوحيد والإيمان؛ إذ حب الدنيا رأس كل خطيئة نهاية مندوبة وقبولها سنة قالﷺ «تهادوا تحابوا»۔اھ (5/ 687)-
وفی فقه البیوع: اما اذا کانت الوظیفة لیس لھا علاقة مباشرة بالعملیات الربویة مثل وظیفة الحارس او سائق السیارة، او العامل علی الھاتف، او المؤظف المسؤل عن صیانة البناء (الیٰ قوله) فلا یحرم قبولھا ان لم یکن بنیة الاعانة علی العملیات المحرم، و ان کان الاجتناب عنھا اولیٰ، و لایحکم فی راتبه بالحرمة، لما ذکرنا من التفصیل فی الاعانة و التسبب و فی کون مال البنک مختلطاً بالحلال والحرام و یجوز التعامل مع مثل ھؤلاء المؤظفین ھبة او بیعاً او شراءً۔اھ (1/ 1065)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69910کی تصدیق کریں
0     957
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کمپنی کی طرف سے استعمال کے لئے ماہانہ مقرر کردہ پیٹرول کو کیش کرانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات