احکام وراثت

بیوہ کے نام جاری شدہ پراویڈنٹ فنڈ اور پینشن کی رقم میں دیگر ورثا کا حصہ ہوگا؟

فتوی نمبر :
69819
| تاریخ :
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیوہ کے نام جاری شدہ پراویڈنٹ فنڈ اور پینشن کی رقم میں دیگر ورثا کا حصہ ہوگا؟

السلام علیکم !جناب مفتی صاحب میں ،۔۔۔مراد زوجہ ۔۔۔۔(مرحوم)کی بیوہ ہوں،میرے شوہر ایک سرکاری ملازم تھے جو دورانِ ملازمت انتقال کرگئے،مجھے ان کے ادارے کی طرف سے میرے نام پر 1,047,688(دس لاکھ سنتالیس ہزار چھ سو اٹھاسی) روپے جو کہ جی پی فنڈ اور مراعات کی صورت میں مجھ بیوہ کوملے،
24,130 روپے پینشن ہر ماہ ملتی ہے میرے شوہر کی والدہ حیات ہے اور ان کے والد یعنی میرے سسر کا انتقال ہوچکا ہے،
میرا سوال ہے کہ جو رقم میرے نام پر میرے شوہر کے ادارے کی طرف سے مجھ کو ملے ہیں اس پر میری ساس کا حق ہے کہ نہیں اگر ہے تو کتنے پرسینٹ ہوگا اور میں بےاولاد ہوں اسلامی شریعت اور حکومتِ پاکستان کے قانون کے مطابق میری رہنمائی کی جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کو شوہر مرحوم کی وفات کے بعد ادارے کی طرف سے” جی پی فنڈ“کے نام سے جو رقم ملی ہے وہ تو مرحوم کاترکہ شمار ہوگا جو کہ سائلہ اورمرحوم کی والدہ سمیت اسکے تمام ورثاء کے درمیاں حسب حصص شرعی تقسیم ہوگا ،تقسیم کاطریقہ کار اور حصوں کاتناسب ورثاء کی تفصیل ذکرکرکے معلوم کی جاسکتی ہے۔
جبکہ” پنشن “کے نام سے جورقم ملی ہے وہ مرحوم کاترکہ نہیں بلکہ یہ ادارہ کی طرف سے مرحوم کے پسماندگان کیساتھ تبرع و احسان ہے، اور ادارہ اپنے ضابطہ کے مطابق اس کیلئے جس فرد کونامزد کرے وہی اس رقم کاحقدار ہوگا ،دیگر ورثاء کا اس میں کوئی حق نہ ہوگا ،چنانچہ اگر ادارہ نے سائلہ ہی کو پنشن کی رقم کیلئے نامزد کیاہو تو سائلہ ہی اس رقم کی مالک اور حقدار ہوگی ، اس میں مرحوم کی والدہ یادیگر ورثاء کا کوئی حق نہ ہوگا، البتہ اگر سائلہ اپنی مرضی اور خوشی سے کسی اور شخص کوبھی اس رقم میں سے کچھ دینا چاہے تو اس کا اسے اختیار ہے لیکن ایسا کرنا اس پرلازم اورضروری نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع : لأن الإرث إنما يجري في المتروك من ملك أو حق للمورث على ما قال «- عليه الصلاة والسلام - من ترك مالا أو حقا فهو لورثته» ولم يوجد شيء من ذلك فلا يورث ولا يجري فيه التداخل؛ لما ذكرنا، والله - سبحانه وتعالى - أعلم.(7/57)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69819کی تصدیق کریں
0     1013
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات