احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

فتوی نمبر :
69731
| تاریخ :
2023-12-14
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میری والدہ مسماۃ فرزانہ کا انتقال ہو گیا، انکے ورثاء میں شوہر مسمیٰ سکندر ، ایک بیٹا سہیل ،اور دو بیٹیاں(بینش،اقراء)موجود تھیں ، نانا ، نانی کا پہلے انتقال ہو گیا تھا ، اسکے بعد ہمارے والد نے دوسری شادی کی ، اس شادی سے ایک بیٹا اور دوبیٹیاں تھیں ، اسکے بعد پھر ہمارے والد کا انتقال ہوا ، بوقتِ انتقال ورثاء میں ایک بیوہ مسماۃ وحیدہ بانو ، دو بیٹے (سہیل،سمیر)اور چار بیٹیاں (بینش ،اقراء ،نزہت،انیسہ)موجود تھیں ، اس کے بعد پھر بیوہ وحیدہ بانو کا انتقال ہوا ، ورثاء میں ایک بیٹا مسمیٰ سمیر اور دو بیٹیاں (نزہت ،انیسہ)موجود تھیں -
اب معلوم یہ کرنا ہیکہ ہماری والدہ مرحومہ (مسماۃ فرزانہ)کا ترکہ مذکور ورثاء میں کسطرح تقسیم کیا جائیگا ، یاد رہے کہ فرزانہ مرحومہ کی ذاتی ملکیتی مکان تھا۔

نوٹ: سائل کے دادا ، دادی کا انتقال مرحوم(سائل کے والد)سےقبل ہو چکا تھا ، جبکہ مرحومہ وحیدہ بانو کے والدین کا انتقال بھی مرحومہ سے پہلے ہو گیا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی والدہ مرحومہ مسماۃ فرزانہ کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اسکے مذکور ورثاء میں اسطرح تقسیم کیا جائے گا کہ مرحومہ نے بوقتِ انتقال اپنی ذاتی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا،چاندی،زیورات ،نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھر یلو ساز و سامان چھوڑا ہے، وہ سب مرحومہ کا ترکہ ہے، مرحومہ کے کفن دفن کے متوسط مصارف شوہر پر لازم تھے ، چنانچہ اگر یہ اخراجات شوہر نے یا کسی اور نے بطورِ احسان ادا کرلیے تھے تو اب ترکہ سے منہا نہ ہوں گے ، اسکے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ کے ذمہ کوئی واجب الادا قرض ہو تو اس کی ادائیگی کریں، اُس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی(3/ 1) حصے کی حد تک اُس پر عمل کریں، اُس کے بعد جو کچھ بچ جائے اسکے کل دوسو چھپن(256 ) حصے بنائے جائیں،جن میں سے مرحومہ کے بیٹے(سہیل) کو ایک سو دس(110)حصے،ہر ایک بیٹی(بینش،اقراء) کو پچپن(55)حصے،مرحومہ وحیدہ بانو کے بیٹے(سمیر)کو اٹھارہ(18)حصے، اور ہر ایک بیٹی(مرحومہ وحیدہ بانو کی بیٹیوں)کونو(9) حصے دیے جائیں -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69731کی تصدیق کریں
0     270
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات