شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کو الگ رہائش دینے کا حکم

فتوی نمبر :
69715
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کو الگ رہائش دینے کا حکم

ہم کراچی میں کافی عرصے سے جوائنٹ فیملی میں رہتےہیں ، جوائنٹ فیملی میں رہنے کی وجہ سے روزانہ بیوی اور ماں کے درمیان مختلف مواقع پر تنازعات ہوتے رہتے ہیں ، جس کا اثر بچوں پر بھی ہوتا ہے ، میری بیوی کی ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے اور دوسری آنکھ بھی متاثر ہے ، اور وہ اکیلے رہنے میں اکثر ڈرتی ہے اگر میں باہر ہوتا ہوں , تو الگ رہنے کی وجہ سے مجھے کبھی کبھی آفس کے کاموں سے باہر بھی جانا پڑتا ہے ، میری بیوی کا بھی باقاعدہ طبی علاج چل رہا ہے اور والدین کا بھی ، اگر میں الگ گھر میں شفٹ ہوجاتا ہوں تو والدین نہ صرف ناراض ہوں گے بلکہ ان کے علاج اور روز مرہ کے کاموں میں بھی مشکلات پیدا ہوجائیں گی ، دوسری طرف میری بیوی کا علاج بھی متاثر ہوسکتا ہے ، کیونکہ بیوی کو اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا ، ایک آنکھ کا نقصان ہوجانے کی وجہ سے اور دوسرے بچوں کی مینجمنٹ کا بھی مسئلہ ہوسکتا ہے الگ شفٹ ہونے پر ، ہم کافی عرصے سے دو الگ الگ فلیٹس ایک ساتھ دیکھ رہے ہیں ، لیکن اب تک کوئی مناسب آپشن بجٹ میں رہتے ہوئے نہیں مل رہا ، دوسری طرف میری بیوی اور ماں کے درمیان کے تنازعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں ، والدہ سخت عمل کی توقع رکھ رہی ہیں ، جبکہ بیوی مضبوط دفاع کے توقع میں ہے ، اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیئے ، اسلام کی روشنی میں تھوڑی مدد فراہم فرمائیں ، کیا میں اپنی ماں اور بیوی میں سے کسی ایک کی طرف داری کروں ؟
نوٹ ! میں نے اور میرے والد نے لا تعداد مرتبہ مسئلہ حل کروایا ہے ، لیکن اگلے دن دوبارہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں وہی شروع ہوجاتا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شوہر کے ذمہ جس طرح بیوی کے حقوق ادا کرنا لازم ہے ، اسی طرح بیٹا ہونے کے ناطے والدین کے حقوق بھی اس کے ذمہ ادا کرنا لازم ہے ، لہٰذا سائل کو چاہیئے کہ والدہ اور بیوی کے درمیان حقوق اور مقام کے اعتبار سے عدل کرتے ہوئے دونوں کو سمجھانے کی کوشش کرے اور اس کے ساتھ اسی گھر میں اگر اس طرح ترتیب بنانا ممکن ہو کہ سائل اپنی بیوی کو ایک کمرہ ،اٹیچ باتھ روم اور کچن ساتھ دے دے ، تاکہ وہ اپنا سامان اس میں رکھ کر تالا لگا سکے ، اس طرح کھانا پینا اور رہائش الگ ہونے کی وجہ سے آپس میں بحث اور تکرار بھی کم ہوگی اور سائل کے لئے والدین اور بیوی بچوں کی دیکھ بال بھی آسان ہوگی ، ورنہ سائل جلد از جلد کسی ایسی جگہ شفٹ ہونے کی کوشش کرے کہ جہاں سائل کے والدین اور بیوی بچے ایک دوسرے سے الگ اس طرح رہائش اختیار کریں کہ ایک دوسرے کے امور میں بےجا مداخلت کی نوبت نہ آئے اور الگ رہائش ہونے کی وجہ سے آمنا سامنا بھی نہ ہو ، تاہم بیوی کو الگ رکھنے کی صورت میں والدین کے کھانے پینے اور دیگر ضروریات ِ زندگی میں معاونت کے لئے کسی ملازمہ وغیرہ کی صورت میں انتظام بہرحال ضروری ہوگا، تاکہ ان کی حق تلفی نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الجامع الاحکام القرآن: قولہ تعالیٰ: ( اما یبلغن عندک الکبر احدھما أو کلاھما ) خص حالۃ الکبر لانھا الحالۃ التی یحتاجان فیھا الی برہ، لتغیر الحال علیھما بالضعف والکبر، فالزمہ فی ھذہ الحالۃ من مراعاۃ احوالھما اکثر مما الزمہ من قبل، لانھما فی ھذہ الحالۃ قد صارا کلا علیہ، فیحتاجان ان یلی منھما فی الکبر ما کان یحتاج فی صغرہ ای یلیا منہ الخ ( سورۃ بنی اسرآئیل، آیۃ/33 ط: دارالعلم ) ۔
وفی الھندیۃ: امرأۃ ابت ان تسکن مع ضرتھا او مع احمائھا کامۃ و غیرھا فان کان فی الدار بیوت وفرغ لھا بیتاً وجعل لبیتھا غلقا علی حدۃ لیس لھا ان تطلب من لزوج بیتا آخر فان لم یکن فیھا الا بیت واحد فلھا ذلک وان قالت لا اسکن مع امتک لیس لھا ذلک الخ ( الفصل الثانی فی السکنیٰ ج1 ص 556 ط: ماجدیۃ ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69715کی تصدیق کریں
0     1199
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات