کاروبار

ڈالرکی آنلائن خرید و فروخت(فائنانس ٹریڈنگ)کا حکم

فتوی نمبر :
69401
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

ڈالرکی آنلائن خرید و فروخت(فائنانس ٹریڈنگ)کا حکم

ڈالر کی آنلائن خرید و فروخت اس طرح کرنا کہ اسے خرید کر بعد ازاں مہنگا ہونے کےفروخت کیا جائے کیا یہ کاروبار جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر ڈالر کی آن لائن اس طرح خریداری کی جائے کہ وہ ڈالر حقیقتاً یا حکماً خریدار کے قبضہ یعنی ( اس کے بینک اکاؤنٹ ) میں منتقل ہو جائیں اور جس وقت چاہے اسے کیش کرنے یا فروخت کرنے پر قادر ہو ، تو ایسی صورت میں ریٹ بڑھ جانے پر اسے فروخت کرکے نفع کمانا شرعاً جائز اور درست ہوگا بشرطیکہ خرید و فروخت کرتے وقت عوضین میں سے کسی ایک عوض پر اسی وقت قبضہ کرلیا جائے ، تاہم عام طور پر کرنسی کےآن لائن خرید و فروخت میں عوضین پر قبضہ متحقق نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کی خرید و فروخت مقصود ہوتی ہے، بلکہ محض فرق برابر کر کے نفع کمانا مقصود ہوتا ہے ، اس لئے کرنسی کی آن لائن مروجہ فائنانس ٹریڈنگ شرعاً جائز نہیں اس سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المحتار : ( ھو ) لغۃ الزیادۃ، و شرعاً ( بیع الثمن بالثمن ) ای ما خلق للثمنیۃ و منہ المصوغ ( جنسا بجنس او بغیر جنس ) کذھب بفضۃ (الی قولہ ) ( فلو ) النقدین ( احدھما بالآخر جزافا او بفضل و تقابضا فیہ ) ای المجلس ( صح الخ) ( باب الصرف ، ج گ5 ، ص 257 ، 259 ، ط : سعید ) ۔
و فی الھندیۃ : و یجوز بیع الذھب بالفضۃ مجازفۃ و مفاضلۃ کذا فی المحیط اھ ( باب فی احکام العقد بالنظر الی المعقود علیہ ، ج 3، ص219 ، ط : ماجدیہ ).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69401کی تصدیق کریں
1     605
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات