احرام کے مسائل

پیشاب کے قطروں کا مریض عمرہ کی ادائیگی کیسے کرے؟

فتوی نمبر :
69211
| تاریخ :
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

پیشاب کے قطروں کا مریض عمرہ کی ادائیگی کیسے کرے؟

مجھے پیشاب کے قطرے آتے ہیں ، کیا عمرہ کے لئے گھر سے ہی احرام باندھ کر جانا لازمی ہے ، وہاں جا کر احرام باندھ سکتے ہے؟ کیوں کہ اتنی دیر تک پیشاب نہیں روکا جا سکتا ، برائے مہربانی مجھے اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں ، تاکہ سکون سےعمرہ کرسکوں ، پیشاب کے قطرے کا علاج کرا چکا ہوں کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ احرام کی حالت میں مسلسل با وضو رہنا شرعاً لازم اور ضروری نہیں ، بلکہ وضو باقی نہ رہنے کی صورت میں بھی احرام برقرار رہتا ہے ، البتہ ادائیگی عمرہ کے وقت طواف کے لئے باوضو ہونا ضروری ہے، نیز میقات یا اس سے پہلے احرام باندھنا اور حج و عمرہ کی نیت کرکے تلبیہ پڑھنا ضروری ہے ورنہ احرام کے بغیر میقات سے گزرنے کی صورت میں دم لازم آتا ہے ، لہذا اگر سائل کو قطروں کی بیماری ہو تو وہ اپنے گھر یا ائیرپورٹ پر احرام کے کپڑے پہن کر دو رکعات نفل ادا کرے اور اس کے ساتھ یا میقات کے قریب پہچنے پر تلبیہ پڑھ کر عمرہ کی نیت کرے ، اگر اس دوران اس کا وضو باقی نہ رہے تو اس کی وجہ سے احرام پر کوئی فرق نہیں پڑتا ، تا ہم احرام کے کپڑوں کو ناپاکی سے بچانے کے لئے غیر سلا ہوا کپڑا اور ٹیشو پیپر و غیرہ استعمال کرکے ضرورت پوری کی جا سکتی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69211کی تصدیق کریں
0     1867
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 18
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات