احکام وراثت

سوتیلی والدہ کے نام کی گئی زمین کی تقسیمِ شرعی کے بعد, اس کی طرف سے واپسی کے مطالبے کا حکم

فتوی نمبر :
68767
| تاریخ :
معاملات / ترکات / احکام وراثت

سوتیلی والدہ کے نام کی گئی زمین کی تقسیمِ شرعی کے بعد, اس کی طرف سے واپسی کے مطالبے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ میں کہ میرے والدِ مرحوم نے اپنی زندگی میں اکیس کنال زمین اپنی دوسری بیوی کے نام انتقال کی تھی، یہ انتقال تحریری طور پر کاغذی کاروائی میں تو والدہ کے نام پر تھا، لیکن جب تک والد صاحب حیات تھے تو وہ زمین اور اسکے حاصلات وغیرہ والد صاحب کے ہی زیرِ استعمال تھے، والد صاحب کی وفات کے بعد والدہ نےپھراپنی زندگی میں ہوش وحواس میں باہمی رضامندی سے زمین فروخت کرکے رقم اپنی سگی اور سوتیلی اولاد میں شرعی طور پر تقسیم کردی، ایک ماہ بعد والدہ نے سوتیلی اولاد سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کر دیا، کیا اس طرح رقم کی واپسی کیلئے رجوع ہوسکتا ہے؟ نیز والد صاحب کے انتقال کے وقت اُنکے ورثاء میں ایک بیوہ، سات بیٹے اور چار بیٹیاں موجود تھیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والدِ مرحوم نے اپنی حیات میں اپنی مذکور جائیداد صرف کاغذات وغیرہ میں اپنی بیوی کے نام کی ہو ، باقاعدہ مالکانہ قبضہ و تصرف کے ساتھ حوالہ نہ کی ہو اور تا حیات مذکور جائیداد والدِ مرحوم کے ہی زیرِ تصرف رہی ہو تو فقط کاغذات میں بیوی کے نام جائیداد کا انتقال کر دینے سے یہ ہبہ (گفٹ) تام نہیں ہوا ، لہذا سائل کی سوتیلی والدہ مذکور جائیداد کی مالک نہیں بنی، بلکہ مذکور زمین سائل کےوالد کی ملکیت میں رہ کر اب انکے انتقال کے بعد دیگر ترکہ کی طرح اُنکے تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگی، چنانچہ اگر بیوہ نے اپنے مرحوم شوہر کا ترکہ حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کر دیا تھا (جیساکہ سوال میں مذکور ہے) تو ہر ایک وارث اپنے حصہ کا مالک بن چکا، اس لئے اب بیوہ کا اپنی سوتیلی اولاد سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: لو قال: جعلته باسمك، لا يكون هبة۔اھ (5/689)
وفی الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلاً لملك الواهب لا مشغولاً به) والأصل أن الموهوب إن مشغولاً بملك الواهب منع تمامها، وإن شاغلاً لا، فلو وهب جرابًا فيه طعام الواهب أو دارًا فيها متاعه، أو دابةً عليها سرجه وسلمها كذلك لاتصح، وبعكسه تصح في الطعام والمتاع والسرج فقط؛ لأنّ كلاًّ منها شاغل الملك لواهب لا مشغول به؛ لأن شغله بغير ملك واهبه لايمنع تمامها كرهن وصدقة؛ لأن القبض شرط تمامها وتمامه في العمادية۔اھ (5/690)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68767کی تصدیق کریں
0     227
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات