آمدنی و مصارف

علمِ نجوم حاصل کرنے اور اس کی کمائی کا حکم

فتوی نمبر :
68738
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

علمِ نجوم حاصل کرنے اور اس کی کمائی کا حکم

میرا ایک دوست چند سالوں سے علمِ نجوم کو لےکر کافی مشہور ہو رہا ہے، بظاہر ترقی نظر آرہی ہے،پہلے وہ نوکری پیشہ تھا، ٹی وی پہ بھی آتا ہے،آپ کچھ تفصیل سے بتا دیں کہ یہ کام اور آمدنی حلال ہے یا حرام ؟ آپ کا جواب میں اس کو دکھانا چاہتا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنے مذکور دوست کے عقائد کے متعلق وضاحت نہیں کی تاکہ اس کے مطابق حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جاتا ۔

جہاں تک علمِ نجوم کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں یہ بات ذہن نشین رہے ،کہ علمِ نجوم (یعنی ستاروں اور ان کی گردش) سے دو کاموں میں مدد لی جاتی ہے، ایک حساب میں اور دوسرا استدلال میں،علمِ نجوم سے شرعی اَحکام میں مدد لینا شرعاً جائز بلکہ مستحب ہے، مثلاً نماز کے اوقات معلوم کرنا ، قبلہ کا رخ معلوم کرنا وغیرہ، علمِ نجوم سے ضروریات پوری کرنے کے لئے یا سہولت پیدا کرنے کے لئے مختلف تجربے کرنا، اور ان تجربوں کی روشنی میں استدلال کرنا بھی جائز ہے۔

البتہ علمِ نجوم کو دنیوی چیزوں یا واقعات میں مؤثرِ حقیقی سمجھنا یا اس طور پر استعمال کرنا جس سے لوگوں کے عقیدے خراب ہونے کا اندیشہ ہو ،اورلوگوں کے ہاتھ دیکھ کر اس کے ذریعہ لوگوں کو مستقبل کےحالات وغیرہ بتانا یہ ناجائز و حرام ہےاور اس کے بدلے ملنی والی کمائی بھی حرام ہوگی ،لہٰذا اس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن ابن ماجہ : حدثنا أبو بكر قال : حدثنا يحيى بن سعيد ، عن عبيد الله بن الأخنس ، عن الوليد بن عبد الله ، عن يوسف بن ماهك ، عن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: «من اقتبس علما من النجوم، اقتبس شعبة من السحر زاد ما زاد»(2/1228)۔
و فی الرد : (قوله : و التنجيم) هو علم يعرف به الاستدلال بالتشكلات الفلكية على الحوادث السفلية . اهـ ح . و في مختارات النوازل لصاحب الهداية أن علم النجوم في نفسه حسن غير مذموم ، إذ هو قسمان : حسابي و إنه حق ، و قد نطق به الكتاب . قال الله تعالى - {الشمس و القمر بحسبان} [الرحمن: 5]- أي سيرهما بحساب . و استدلالي بسير النجوم و حركة الأفلاك على الحوادث بقضاء الله تعالى و قدره ، و هو جائز كاستدلال الطبيب بالنبض من الصحة و المرض و لو لم يعتقد بقضاء الله تعالى أو ادعى الغيب بنفسه يكفر، ثم تعلم مقدار ما يعرف به مواقيت الصلاة و القبلة لا بأس به . اهـ . و أفاد أن تعلم الزائد على هذا المقدار فيه بأس بل صرح في الفصول بحرمته و هو ما مشى عليه الشارح . و الظاهر أن المراد به القسم الثاني دون الأول ؛ و لذا قال في الإحياء : إن علم النجوم في نفسه غير مذموم لذاته إذ هو قسمان إلخ ثم قال و لكنه مذموم في الشرع . و قال عمر : تعلموا من النجوم ما تهتدوا به في البر و البحر ثم امسكوا ، اھ(1/44)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68738کی تصدیق کریں
0     1079
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کمپنی کی طرف سے استعمال کے لئے ماہانہ مقرر کردہ پیٹرول کو کیش کرانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات