احکام بدعات

نومولود بچے کے کان میں اذان دینے کو بدعت کہنے کی تردید

فتوی نمبر :
68714
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / احکام بدعات

نومولود بچے کے کان میں اذان دینے کو بدعت کہنے کی تردید

شیخ عاصم الحکیم کےنزدیک نوزائیدہ بچے کے کان میں اذان دینے کے بارے میں حدیث ضعیف ہے، اس لئے یہ بدعت ہے ,حنفی مسلک کے نزدیک اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا یہ حدیث ضعیف ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے مذکور ضعیف حدیث ذکر نہیں کی تا کہ اسی کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم جہاں تک نومولود بچہ/بچی کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کا تعلق ہے تو یہ عمل مسنون و مستحب ہے ،جمہور ائمہ اس کے قائل ہیں ، نیز شوافع اور حنابلہ کے ہاں بھی یہ عمل مسنون ہے ، خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت حسن کی ولادت پر ان کے کان میں اذان کہی تھی ، چنانچہ ترمذی شریف میں یہ روایت موجود ہے کہ : عن عبيد الله بن أبي رافع ، عن أبيه قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم أذن في أذن الحسن بن علي حين ولدته فاطمة بالصلاة . هذا حديث حسن صحيح و العمل علیہ(سنن الترمذي ت بشار(3/ 149)-
ترجمہ: حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان (حضرت حسن رضی اللہ عنہ) کے کان میں نماز والی اذان دیتے ہوئے دیکھا۔
امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس حدیث پر "حسن صحیح" کا حکم لگایا ہے ، اور یہ بھی کہا کہ اس پر امت کا عمل رہا ہے ، اسی طرح اس روایت کو امام حاکم رحمہ اللہ نے "المستدرک" میں نقل کر کے اسے "صحیح الاسناد" قرار دیا ہے۔
لہذا ہر دور میں اس پر امت کا عمل رہا ہے اور علماء ,فقہاء و محدثین نے اپنی کتب میں اسے نقل کیا اور مستحب قرار دیا ، چنانچہ اس عمل کو بدعت کہنا جائز نہیں ،جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المستدرك على الصحيحين للحاكم : عن عبيد الله بن أبي رافع ، عن أبيه رضي الله عنه قال : «رأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم أذن في أذن الحسين حين ولدته فاطمة رضي الله عنها» هذا حديث صحيح الإسناد ، و لم يخرجاه "(3/ 197)-
و فی المجموع شرح المهذب : السنة أن يؤذن في أذن المولود عند ولادته ذكرا كان أو أنثى و يكون الأذان بلفظ أذان الصلاة لحديث أبي رافع الذي ذكره المصنف* قال جماعة من أصحابنا يستحب أن يؤذن في أذنه اليمنى ويقيم الصلاة في أذنه اليسرى(8/ 442)-
و فی كشاف القناع عن متن الإقناع : (و) سن أن (يؤذن في أذن المولود اليمنى) ذكرا كان أو أنثى (حين يولد و) أن (يقيم في اليسرى) لحديث أبي رافع قال «رأيت رسول الله - صلى الله عليه و سلم - أذن في أذن الحسن بن علي حين ولدته فاطمة» رواه أبو داود و الترمذي و صححاه(3/ 28)-
و فی مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح : و المعنى أذن بمثل أذان الصلاة و هذا يدل على سنية الأذان في أذن المولود و في شرح السنة : روي أن عمر بن عبد العزيز - رضي الله عنه - كان يؤذن في اليمنى و يقيم في اليسرى إذا ولد الصبي . قلت : قد جاء في مسند أبي يعلى الموصلي عن الحسين - رضي الله عنه - مرفوعا : «من ولد له ولد فأذن في أذنه اليمنى و أقام في أذنه اليسرى لم تضره أم الصبيان» " كذا في الجامع الصغير للسيوطي رحمه الله . (7/ 2691)-
و فی الموسوعة الفقهية الكويتية : ذهب جمهور الفقهاء إلى أنه يسن الأذان في الأذن اليمنى للمولود و الإقامة في اليسرى(45/ 295)-
و فیہ ایضاً : ذهب الفقهاء في الجملة إلى أنه يستحب الأذان في أذن المولود اليمنى حين يولد و الإقامة في أذنه اليسرى(39/ 348)-
و فی تقریرات الرافعی: قال السندی رحمہ اللہ تعالی : فیرفع المولود عند ولادۃ علی یدیہ مستقبل القبلہ و یؤذن فی اذنہ الیمنی و یقیم فی الیسری(1/45)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 68714کی تصدیق کریں
0     835
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 1
  • زیادہ بارش کے وقت چھت پر آذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 27 رجب کو روزہ رکھنے کی حقیقت اور حضرت عمر رض کا روزہ تڑوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھاکردعامانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ماربل لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • نوحہ ، ذو الجناح ، تعزیہ ، علم اور محرم کا جلوس

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 11 ربیع الاول ، 27 رجب اور 15 شعبان کو فاتحہ خوانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • اسلام میں شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • حاجی کے استقبال میں اختیار کۓ جانے والے مختلف رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 3
  • تراویح کے بعد اجتماعی طور پر سورۃ الملک پڑھنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 4
  • اجماع و قیاس کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • یوم صدیقِ اکبرؓ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • کیاتقریب ختم بخاری بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • انتقال کے بعد سے متعلق مختلف بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • محرم میں چاول تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے مروّجہ طریقہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • معجزہ اور کرامت میں فرق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • مروجہ قرآن خوانی سے متعلق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • ماہ محرم میں لوگوں سے چندہ کرکے سبیلیں لگانا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • قرآن خوانی میں قرآن مکمل ختم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات