احکام وراثت

تقسیمِ ترکہ والدین (ورثاء = دو بیٹے, دو بیٹیاں اور دو پوتیاں)

فتوی نمبر :
67857
| تاریخ :
2023-09-21
معاملات / ترکات / احکام وراثت

تقسیمِ ترکہ والدین (ورثاء = دو بیٹے, دو بیٹیاں اور دو پوتیاں)

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرےوالد صاحب کی جگہ تھی جس پر میں نے مکان تعمیر کیا ، جگہ والد صاحب کی تھی لیکن میرے تعمیرات کرنے پر کسی بہن یا بھائی نے اعتراض نہیں کیا تھا ، ہم کل تین بھائی اور دو بہنیں ہیں، ان میں سے ایک بھائی کا انتقال ہو گیا ہے، بھائی کے انتقال کے بعد انکی بیوہ نے دوسری شادی کر لی تھی ، مرحوم بھائی کی دو بیٹیاں ہیں , ایک شادی شدہ اور ایک کنواری ، مسئلہ دریافت طلب یہ ہے کہ میں نے ان تمام تعمیرات پر جو رقم خرچ کی تھی ، کیا وہ رقم وراثت کی تقسیم سے پہلے مجھے ملے گی یا نہیں؟ میرے مرحوم بھائی کی بیوہ نے دوسری شادی کرلی تھی ، اسکو بھائی کے ترکہ میں سے حصہ ملے گا یا نہیں؟ بھائی کی دو بیٹیاں ہیں ، ایک شادی شدہ اور ایک کنواری ہے، آیا بھائی کے ترکہ میں سے اُنکو حصہ ملے گا ؟ اگر ملے گا تو کتنا حصہ ملے گا ؟ مکان کی موجودہ قیمت اس وقت چالیس لاکھ روپے ہے، اس میں ہم دو بھائیوں اور دو بہنوں اور مرحوم بھائی کی دونوں بیٹیوں کو کتنا حصہ ملے گا ؟ برائے مہربانی قرآ ن وسنت کی روشنی میں مفصل جواب مرحمت فرمائیں! شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحتی نوٹ کے مطابق اگر سائل نے مذکور تعمیر کرکے قرض کی یا ترکہ سے مذکور رقم منہا کرنے کی صراحت نہ کی ہو تو یہ تعمیر اس کی طرف سے تبرع شمار ہوگی، لہذا اب ترکہ سے مذکور رقم منہا کرنا یا بہن بھائیوں سے مذکور رقم کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں، البتہ دیگر بہن بھائی سائل کی خدمات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنے حصوں میں سے کچھ دے دیں تو اس کا انہیں اختیار ہے۔
اسکے بعد واضح ہو کہ سائل کے والدین مرحومین کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اُنکے موجودہ ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومین نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال و جائیداد، سونا، چاندی، زیورات، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے اس میں سے سب سے پہلے مرحومین کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اسکے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومین کے ذمہ کوئی واجب الادا قرض ہو تو اس کی ادائیگی کریں، اسکے بعد دیکھیں کہ اگرمرحومین نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (3/1) حصے کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل پانچ سو چھہتر(576) حصے بنائے جائیں، جن میں سے مرحومین کےہر ایک بیٹے کو ایک سو چون(154) حصے، ہر ایک بیٹی کو ستتر(77) حصے ، بہو کو اٹھارہ (18)حصے، جبکہ ہر ایک پوتی کو اڑتالیس (48) حصے دیے جائیں -

مأخَذُ الفَتوی

فی درر الحكام في شرح مجلة الأحكام : إذا عمر أحد الشريكين الملك المشترك ففي ذلك احتمالات أربعة : (الی قولہ ) الاحتمال الثاني - إذا عمر أحد الشريكين المال المشترك للشركة بدون إذن الشريك كان متبرعا ۔اھ (3/314)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67857کی تصدیق کریں
0     330
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات