کاروبار

ہنڈی اور حوالہ کے کاروبار کا حکم

فتوی نمبر :
67735
| تاریخ :
2023-09-17
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

ہنڈی اور حوالہ کے کاروبار کا حکم

السلام علیکم ! ہنڈی اور حوالے کا کام جائز ہے ؟اگر کسی سے دوسرے ملک میں پیسے لے کر اور اپنا کمیشن کاٹ کر ،پاکستان میں پیسے دینا حلال ہے یا نہیں؟ اور بہت سے لوگوں کے پاس رشوت کا پیسہ ہوتا ہے اس پیسے سے کام کرنا جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی دوسرے ملک سے پیسے بھیجنے کے لۓ اگر ہنڈی کا طریقہ کار استعمال کرکے اس پر کمیشن وصول کیاجائے تو یہ مروجہ ہنڈی کا کاروبار شرعاً ممنوع ہے ، اولاً تو اس وجہ سے کہ اس میں معاملۂ قرض ، مشروط بالشرط ہوتا ہے اور یہ جائز نہیں ، اور ثانیاً اس بناء پر کہ یہ قانوناً منع ہے اور حکومت کے ہر اس قانون پر عمل لازم ہے جو کسی حکمِ شرعی کے خلاف نہ ہو ، لہٰذا اس طریقہ پر کاروبار کرنے اور اس پر رقم لیکر اپنے استعمال میں لانے سے احتراز لازم ہے۔
جبکہ رشوت کا پیسہ لینا شرعاً ناجائز اور حرام ہے، اس لۓ اس رقم کے ذریعہ کاروبار کرنے کے بجائے اصل مالکان کی طرف واپس کرنا اور اگر مالکان کا علم نہ ہو ، تو ان کی طرف سے بلانیتِ ثواب صدقہ کرنا لازم اور ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار :( و كرهت السفتجة) بضم السين و تفتح و فتح التاء ، و هي إقراض لسقوط خطر الطريق الخ
و فی رد المحتار : و في الفتاوى الصغرى و غيرها : إن كان السفتج مشروطا في القرض فهو حرام ، و القرض بهذا الشرط فاسد و إلا جاز. (5/ 350)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67735کی تصدیق کریں
3     2334
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات