آمدنی و مصارف

ڈیٹا ریکوری کی اجرت لینا

فتوی نمبر :
67297
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

ڈیٹا ریکوری کی اجرت لینا

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
میں ڈیٹا ریکوری کا کام کرتا ہوں (یعنی اگر کسی کی ہارڈ ڈسک, میموری کارڈ، یا یو ایس بی میں موجود ڈیٹا ڈیلیٹ ہو جائے تو اس کو واپس لانا) اب ڈیٹا کی مختلف اقسام ہیں، جس میں آفس فائلز کے علاوہ تصاویر، آڈیوز اور ویڈیوز بھی شامل ہیں، بسا اوقات لوگ ڈیٹا ریکوری سے پہلے ہی بتا دیتے ہیں کہ ، ہماری شادی کی ویڈیوز/ تصاویر ہیں صرف وہی نکل آئیں کافی ہے، کیا اس صورت میں ان کو شادی یا دیگر رسومات کی ویڈیوز اور تصاویر ریکور کر کے دینا جائز ہے؟ اور اس پر لی گئی اُجرت جائز ہو گی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شادی بیاہ کی ڈیجیٹل تصاویر اور ایسی ویڈیوز جو موسیقی اور ناچ گانے جیسے غیر شرعی اُمور پر مشتمل نہ ہوں، اُسکو کسی ڈیوائس وغیرہ میں ریکور کرنے کی گنجائش ہے،اور اس پر لی گئی اُجرت بھی حلال ہوگی، تاہم غیر شرعی اُمور پر مشتمل ویڈیوز اور تصاویر وغیرہ ریکور کرنا یا اُن تصاویر کا پرنٹ نکال کر دینا شرعاً جائز نہیں،جس سے احتراز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البزازیة : و إن إستأجرہ لیکتب له غناء بالفارسیة أو بالعربیة قیل لایحل الأجر و المختار أنه یحل ، لأن المعصیة فی القراءة۔اھ (5/41)۔
وفی فقه البیوع: و منع بعض الفقهاء البيع إن قصد به أحد المتعاقدين معصية ، و علم الآخر ذلك . فذهب الحنابلة إلى أن البائع إن كان عالماً بقصد المشترى ، فإن البيع حرام و باطل ، فلا يثبت ملك المشترى فى المبيع ، و لا ملك البائع فى الثمن . جاء في المقنع و بيع العصير ممن يتخذه خمراً باطل . و قال ابن قدامة تحته : فإنما يحرم البيع و يبطل إذا علم البائع قصد المشترى ذلك إما بقوله ، و إما بقرائن مختصة به تدلّ على ذلك . فأما إن كان الأمر محتملاً ، مثل أن يشتريها من لا يعلم حاله ، أو من يعمل الخل و الخمر معاً ، و لم يلفظ بما يدل على إرادة الخمر ، فالبيع جائز، و إذا ثبت التحريم ، فالبيع باطل۔اھ (187/1)واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67297کی تصدیق کریں
0     659
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کمپنی کی طرف سے استعمال کے لئے ماہانہ مقرر کردہ پیٹرول کو کیش کرانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات