کاروبار

مصنف کی کتاب میں ترمیم کے بعد اسی نام سے دوبارہ شائع کرنا

فتوی نمبر :
67028
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

مصنف کی کتاب میں ترمیم کے بعد اسی نام سے دوبارہ شائع کرنا

کسی کتاب کو اس کے مصنف کی اجازت کے بغیر، یا اگر وہ فوت ہوگئے ہیں تو ان کے کسی وارث کے اجازت کے بغیر ان کی کتاب میں کسی بھی قسم کی ترمیم، تبدیلی یا حذف کر کے اسے نئے سرے سے اسی نام پر اور اصل مصنف ہی کی طرف منسوب کرتے ہوے شائع کرنا شریعت کے لحاظ سے کیسا ہے؟اور اس طرح کرنا اس میں موجود چند غیر مستند باتوں، یا ضعیف روایات یا پھر مرجوح اقوال کی وجہ سے ہو۔


الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کتاب کی طباعت اور اس کی نشر و اشاعت حقوقِ مجرّدہ میں سے ہے ،جس کا حق مصنف اور مولف کو حاصل ہوتا ہے ، اس لئے اگر کتاب کےمصنف نے حقِ طباعت و نشر کو با قاعدہ قانونامحفوظ کر والیاہو تو اس کی اجازت کے بغیر اس کتاب کی طباعت اور نشر و اشاعت کرنا جا ئز نہیں (خواہ کسی بھی مقصد سے ہو ) اس سے احتراز لازم ہے۔
تاہم اگر کوئی شخص مؤلف یا اس کے ورثاء سے اجازت لےلے تو ان کی اجازت کے بعد اس میں ترمیم کرکے دوبارہ چھاپنا شرعاً جائز ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

فی مشکاۃ المصابیح : و عن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : «ألا تظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه» . رواه البيهقي في شعب الإيمان و الدارقطني في المجتبى اھ(2/889)۔
و فی الفقہ السلامی و ادلتہ : اولاً : الاسم التجاري و العنوان التجاري و العلامة التجارية و التأليف و الاختراع أو الابتكار هي حقوق خاصة لأصحابها أصبح لها في العرف المعاصر قيمة مالية معتبرة لتمول الناس لها و هذه الحقوق يعتد بها شرعاً فلا يجوز الاعتداء عليها. ثانياً : يجوز التصرف في الاسم التجاري أو العنوان التجاري أو العلامة التجارية و نقل أي منها بعوض مالي إذا انتفى الغرر و التدليس و الغش باعتبار أن ذلك أصبح حقاً مالياً. ثالثاً : حقوق التأليف و الاختراع أو الابتكار مصونة شرعاً و لأصحابها حق التصرف فيها و لا يجوز الاعتداء عليها . اھ (8/546)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67028کی تصدیق کریں
0     1026
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات